Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

108 - 540
الوجہین ما لجہالة المبیع أو لجہالة الثمن. (٤٩)قال ومن اشتری ثوبین علی أن یأخذ أیہما شاء بعشرة وہو بالخیار ثلاثة أیام فہو جائز وکذا الثلاثة فن کانت أربعة أثواب فالبیع فاسد    ١   والقیاس أن یفسد البیع ف الکل لجہالة المبیع وہو قول زفر والشافع .  
 
اس صورت میں بھی بیع فاسد ہو گی کیونکہ جو غلام مبیع میں داخل نہیں ہے اس کی قیمت مجہول ہے اس کی وجہ سے جس غلام کی بیع ہوئی اس کی بھی قیمت مجہول ہو گئی اس لئے اس صورت میں بھی بیع فاسد ہو گی ۔
وجہ:  اس حدیث میں ہے کہ دھوکے کی بیع سے حضور ۖ نے منع فرمایا ہے ۔ حدیث یہ ہے۔ عن ابی ھریرة قال نھی رسول اللہ  ۖ عن بیع الغرر و بیع  الحصاة۔ ( ترمذی شریف ، باب ما جاء فی کراھیة بیع الغرر، ص ٢٩٩، نمبر ١٢٣٠) اس حدیث میں ہے کہ دھوکے کی بیع سے حضور ۖ نے منع فر مایا ہے ۔ 
ترجمہ: (٤٩) کسی نے دو کپڑے خریدا اس شرط پر کہ دونوں میں سے ایک دس درہم میں لے گا اور اس کو تین دن کا خیار ہے تو وہ جائز ہے ، اور ایسے ہی تین کپڑے ہو، پس اگر چار کپڑے ہوں تو بیع فاسد ہے ۔ 
ترجمہ:  ١  اور قیاس کا تقاضا یہ ہے تمام میں بیع فاسد ہو مبیع کی جہالت کی وجہ سے اور یہی قول امام زفر  اور امام شافعی  کا ہے ۔ 
اصول:  یہ مسئلہ دو اصولوں پر ہے۔
]١[ …پہلا اصول ۔خیار شرط کا ثبوت حدیث میں ہے ، اور جس طرح خیار شرط کی ضرورت پڑتی ہے اسی طرح خیار تعیین کی بھی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ کبھی ضرورت پڑتی ہے کہ اس کے لئے کوئی ماہر تجربہ کار مبیع کا انتخاب کرے ، یا جس کے لئے خرید رہا ہے اس کو تین کپڑے دکھائے اور ان میں سے ایک کا انتخاب کرے ۔
 ]٢[ …اور دوسرا اصول یہ ہے کہ اعلی ، ادنی اور اوسط ، تین کپڑوں کی ضرورت پڑ سکتی اس سے زیادہ کی ضرورت نہیں ہے ، اور یہ اختیار ضرورت کے مطابق ہی ہے اس لئے چار کپڑوں میں بیع فاسد ہوگی ۔ 
تشریح  : دو کپڑے خریدے اس طرح کہ دو کپڑوں میں سے ایک کو  دس درہم میں لے گا،اور ساتھ ہی دوسری شرط لگائی کہ تین دن کا اختیار ہو گا تو بیع جائز ہے، لیکن اگر چار کپڑے ہوں تو جائز نہیں ہے ، قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ تین کپڑوں میں سے کس کپڑے کو لے گایہ مجہول ہے اس لئے جہالت کی وجہ سے بیع فاسد ہو نی چاہئے ، چنانچہ امام زفر  اور امام شافعی  کا یہی مسلک ہے کہ بیع فاسد ہے۔ اس عبارت میں ثوبین سے مراد احد الثوبین ہے ، یعنی دونوں کپڑوں کو نہیں خریدا ، بلکہ دونوں میں سے ایک کو خریدا ہے ۔
وجہ :  (١) اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ جس طرح خیار شرط کی ضرورت ہے اسی طرح خیار تعیین کی بھی ضرورت ہے تاکہ کوئی ماہر 

Flag Counter