Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

101 - 540
تم العقد بمض المدة قبل الفسخ.(٤٦) قال وذا مات من لہ الخیار بطل خیارہ ولم ینتقل لی ورثتہ     ١   وقال الشافع یورث عنہ لأنہ حق لازم ثابت ف البیع فیجر فیہ الرث کخیار العیب والتعیین.   ٢    ولنا أن الخیار لیس لا مشیئة ورادة ولا یتصور انتقالہ والرث فیما یقبل الانتقال. 

ترجمہ:(٤٦)پس اگر جس کو خیار شرط تھا وہ مر گیا تو اس کا اختیار باطل ہو جائے گا ۔اور یہ اس کے ورثہ کی طرف منتقل نہیں ہوگا۔  
تشریح:  بائع یا مشتری جس نے خیار شرط لیا تھا وہ مر گیا تو اب یہ اختیار اس کے ورثہ کی طرف منتقل نہیں ہوگا۔ اور وارث کو اس بیع کا خیار شرط نہیں ہوگا۔بلکہ چونکہ پہلے ایجاب اور قبول ہو چکے ہیںاس لئے بیع لازم ہو جائے گی۔  
وجہ:  (١)یہ اختیار ،ارادے اور چاہت کا نام ہے کہ بیع جائز قرار دیںیا نہ دیں۔ ورنہ ایجاب اور قبول پہلے ہو چکے ہیں۔ اور ارادے معنوی شی ہیں وہ منتقل نہیں ہوتے اس لئے اختیار ورثہ کی طرف منتقل نہیں ہوگا (٢) حدیث میں اشارہ ہے۔  عن عبد اللہ بن عمر ان رسول اللہ ۖ قال المتبایعان کل واحد منھما بالخیار علی صاحبہ مالم یتفرقا الا بیع الخیار۔ ( بخاری شریف، باب البیعان بالخیار مالم یتفرقا، ص ٢٨٣، نمبر ٢١١١ ) اس حدیث میں صرف المتبایعان یعنی بائع اور مشتری کو اختیار دیا گیا ہے۔جس کا مطلب یہ ہوگا کہ کسی اور کو یہ اختیار نہیں ہوگا۔
 ترجمہ:  ١   امام شافعی  نے فر مایا کہ میت کی جانب سے وارث ہو گا ، اس لئے کہ یہ حق لازم ہے بیع میں ثابت ہے ، اس لئے خیار عیب اور خیار تعیین کی طرح اس میں وراثت جاری ہو گی ۔ 
تشریح: امام شافعی  نے فر مایا کہ میت کی جانب سے اس کا وارث خیار شرط کا حقدار ہو گا ۔
وجہ : اس کی وجہ یہ فر ماتے ہیں کہ یہ حق بیع میں لازم بھی ہے اور میت کے لئے ثابت بھی ہے اس لئے جس طرح خیار عیب ، اور خیار تعیین وارث کو ملتا ہے اسی طرح یہ خیار بھی وارث کو ملے گا ۔  
لغت: خیار عیب : مبیع میں عیب ہو تو وارث کو حق ہے کہ عیب کے ماتحت مبیع کو واپس کرے ۔  خیار تعیین : دو غلام میں سے ایک کو لینا تھا اور مشتری کو اس غلام کو منتخب کرنا تھا ، اور اصل مشتری مر گیا تو اس کے وارث کو حق ہو گا کہ ایک غلام کو منتخب کرے اس کو٫ خیار تعیین ، کہتے ہیں۔ مورث: جس میت کے مال میں وراثت جاری ہو اس کو مورث ، کہتے ہیں ۔
ترجمہ:  ٢   ہماری دلیل یہ ہے کہ خیار صرف مشیت اور ارادہ کا نام ہے اس لئے اس کا منتقل ہونا متصور نہیں ہے ، اور وراثت اس میں جاری ہو تی ہے جو منتقل ہونا قبول کرتی ہو ۔
تشریح:  ہماری دلیل یہ ہے کہ خیار شرط مشیت اور ارادے کا نام ہے ، جس میں منتقل ہونا متصور نہیں ہے ، کیونکہ حسی چیز منتقل 

Flag Counter