Deobandi Books

کوثر العلوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

24 - 31
وَالْکِتَابِ الْمُبِیْنِ
یہاں تک تو عقائد کا ذکر ہے اور مفسرین کا اس پر اتفاق ہے کہ یہاں ’’البر،، سے مراد بر کامل ہے ۔ تو بر کامل کا ایک جزو تو تصحیح عقائد ہے آگے فرماتے ہیں ۔
وَاٰتَی الْمَالَ عَلٰی حُبِّہٖ ذَوِیْ الْقُرْبٰی وَالْیَتَامٰی وَ الْمَسَاکِیْنِ وَابْنِ السَّبِیْلِ وَالسَّائِلِیْنَ وَفِیْ الرِّقَابِ
یہ حقوق مالیہ کا اور حسن معاشرہ کا ذکر ہے ۔ ’’ وَأَقَامَ الصَّلوٰۃَ وَأٰتَی الزَّکوٰۃَ ‘‘ اس میں عابدات بدنیہ ومالیہ کا ذکر ہے ۔’’ وَالْمُوْفُوْنَ بِعَھْدِھِمْ اِذَا عَا ھَدُوْاوَالصَّابِرِیْنَ فِیْ الْبَأْسَائِ وَ الضَّرَّائِ وَحِیْنَ الْبَأْسِ‘‘ اس میں اصول اخلاق کا ذکر ہے ۔ غرض اعمال ظاہرہ اور طاعات مالیہ وبدنیہ اور اعمال قلبیہ وغیرہ سب اس آیت میں موجود ہیں ۔ ان سب کو بیان فرما کر ارشاد ہوتا ہے ۔
اُولٰئِکَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ اُولٰئِکَ ھُمُ الْمُتَّقُوْنَ
اس سے صاف معلوم ہوا کہ متقی وہ ہے جو ان سب اوصاف سے متصف ہو ۔ پس ثابت ہوا کہ تقویٰ کی حقیقت کمال فی الدین ہے اور تصحیح عقائد وادائے طاعات بدنیہ ومالیہ واصلاح معاملات اور معاشرت سب اس کے اجزا ہیں ۔ اب  ’’الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْب ‘‘الخ ،کا صفت کاشفہ ہونا بالکل صحیح ہے ۔ پس تقویٰ محض ذکر وشغل کا نام نہیں ۔ یہ تو اس کی زینت ہے بلکہ تقویٰ ان اعمال کے بجا لانے کا نام ہے جو اس آیت میں مذکور ہیں ۔جس کا خلاصہ یہ ہے کہ دین میں کامل ہونے کا نام تقویٰ ہے ۔ پس  ’’ھدی للمتقین‘‘ کا حاصل یہ ہوا کہ زیادت ہدی اور زیادت علم کا سبب کمال فی الدین ہے ۔ اس کا طلباء کو بالکل اہتمام نہیں ۔اور اس میںوہ بے حد کوتاہیاں کرتے ہیں ۔ان کوتاہیوں کی تفصیل میں کہاں تک کروں اور کس کس بات کو بتاؤں ذرا کوئی شخص دو ہفتے کسی محقق کے پاس رہے اور اس سے اپنی اصلاح کی درخواست کرے ۔ اور وہ محقق بھی ایسا ہو جو بے تکلف روک ٹوک کرتا ہو تب ان کو اپنی کوتاہیوں کی حقیقت معلوم ہو۔
تقویٰ کی مثال
تقویٰ کی ایک ادنیٰ نظیر بتلاتا ہوں کہ لکھنو میں ایک بے رنگ کارڈ میرے نام آیا ۔ میں موجود نہ تھا ۔ میرے رفیقوں نے اسے واپس کردیا کہ کہ مکتوب الیہ شاید نہ لے ۔ ڈاکئے ان سے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو اس کو پڑھ سکتے ہیں اور مکتوب الیہ کو اطلاع کر سکتے ہیں ۔ تو اس کو پڑھ کر واپس کر دیجئے ۔ میرے رفیقوں نے کہا کہ یہ تو جائز نہیں کیونکہ جب ہم نے پڑھ لیا تو اس سے انتفاع ہوگیا ۔ انتفاع کے بعد واپس کرنے کا کیا حق ہے ؟ بتلائیے اس وقت کارڈ کے پڑھنے سے کون چیز مانع ہوئی جب کہ ڈاکیہ خود اجازت دے رہا تھا۔ صرف خوف خدا مانع تھا ۔ اور تقویٰ خوف خدا ہی سے حاصل ہوتا ہے ۔ طلباء میں تقویٰ کی کمی ہے اس کا سبب یہی ہے کہ خدا تعالیٰ سے خوف نہیں ہے ۔ اب تو یہ حالت ہے کہ 
Flag Counter