تقریظ و تنقید
نام کتاب : علماء ِمظاہر علوم سہارنپور اَور اُن کی علمی و تصنیفی خدمات (پانچ جلد)
تصنیف : مولانا سیّد محمد شاہد سہارنپوری، اَمین ِعام جامعہ مظاہر علوم سہارنپور صفحات : ١٩٢٧ سائز : ١٦/٣٦x٢٣
ناشر : مکتبہ یاد گار ِشیخ ، محلہ مبارک شاہ ،اُردو بازار سہارنپور ،اِنڈیا قیمت : درج نہیں
علمی حلقوں میں حضرت مولاناسیّد محمد شاہد صاحب زید مجدہم کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں آپ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب رحمة اللہ علیہ کے لائق و وفائق نواسے ہیں، درس و تدریس کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف کا بھی عمدہ ذوق رکھتے ہیں ،بہت سی چھوٹی بڑی کتابیں آپ کے قلم سے نکل کر دَادِ تحسین وصول کر چکی ہیں۔ پیش نظر کتاب ''علمائِ مظاہر علوم سہارنپور اَور اُن کی علمی و تصنیفی خدمات '' آپ کی نہایت وقیع اَور ضخیم کتاب ہے جو تقریبًا دو ہزار صفحات اَور پانچ جلدوںپر مشتمل ہے، آج سے تقریبًا تیس بتیس برس پہلے یہ کتاب دو جلدوں میں طبع ہوئی تھی۔
لائق مصنف کی نظر ثانی اَور ترمیم و اِضافہ کی بدولت اِس کی پانچ جلدیں بن گئیں ۔ مولانا موصوف نے اِس عظیم کتاب میںشُہرہ آفاق علمی، دینی دَرسگاہ جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کی نہایت جامع اَور مستند تاریخ نیز اُس کے نامور علماء و فضلاء کا تعارف اَور اُن کے علمی کارناموں اَور تصنیفی خدمات کا تحقیقی جائزہ پیش فرمایا ہے۔ کتب ِتاریخ و تذکرہ میں یہ کتاب ایک بیش بہا اِضافہ ہے جس سے تاریخ و تذکرہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی فرد کو اِستغناء نہیں ہو سکتا ۔کتاب کی پانچوں جلدیں حسن ِمعنوی کے ساتھ حسن ِظاہری سے بھی آراستہ ہیں کتابت و طباعت معیاری ہے۔ ہندوستان میں اِس کتاب کے