ملنے کا پتہ مکتبہ ''یاد گارِ شیخ ''اُردو بازار محلہ مبارک شاہ سہارنپور اِنڈیا ہے اَور پاکستان میں یہ کتاب ''کتاب سرائے'' غزنی سٹریٹ اُردو بازار لاہور سے مِل سکتی ہے۔
نام کتاب : خارجی فتنہ (٢ جلد) تصنیف : حضرت مولانا قاضی مظہر حسین صاحب رحمة اللہ علیہ
صفحات : ٩٨٤ سائز : ١٦/٣٦x٢٣ ناشر : اِدارہ مظہر التحقیق، متصل جامع مسجد ختم نبوت، کھاڑک ملتان روڈ لاہور
قیمت : ٤٥٠ روپے (علاوہ ڈاک خرچ )
پیش نظر کتاب ''خارجی فتنہ'' میں کیا ہے اَور یہ کیوں لکھی گئی اِس کے بارے میں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ خودمصنف کی تحریر پیش کردی جائے ۔
چنانچہ حضرت مولانا قاضی مظہر حسین صاحب تحریر فرماتے ہیں : کتاب'' خارجی فتنہ '' حصہ اَوّل، سُنی ملت اِسلامیہ کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے، میں نے اپنے مضمون ''حضرت لاہوری فتنوں کے تعاقب میں'' کے علاوہ اپنی کتاب ''دفاعِ صحابہ'' میں بھی دَورِ حاضر کے خارجی فتنہ پر مختصر تبصرہ کیا تھا جس میں حسب ِضرورت مولانا محمد اسحاق صاحب سندیلوی صدیقی صدر شعبہ دعوت واِرشاد جامعہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی کے بعض نظریات پر بھی تنقید تھی، مولانا سندیلوی نے اِس کے جواب میں ایک رسالہ بنام ''قاضی مظہر حسین صاحب (چکوال )کے اِعتراضات کاجوابِ شافی'' شائع کردیا، اُسی کے جواب الجواب میں زیر نظر کتاب ''خارجی فتنہ'' لکھی گئی ہے، شروع میں اِرادہ تو مختصر جواب لکھنے کا تھا اِس لیے چھوٹے سائز پر اِس کی کتابت بھی شروع کرادِی تھی لیکن زیرِ بحث مسائل میں