Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2012

اكستان

18 - 64
مکتوب گرامی حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب مدظلہم العالی
باسمہ تعالیٰ
مکرمان و محترمان و بہی خواہان مدارس و مکاتب و مشائخ سلسلہ حضرت تھانوی و حضرت مدنی و حضرت شاہ عبدالقادر و حضرت شیخ نوراللہ مراقدہم اَور اُن کے خلفاء اَور اُن کے خلفاء کے خلفاء و ممبران دارُالعلوم دیو بند و سر پرستان مدرسہ مظاہر علوم و مہتممانِ مدارس و نظماء ِمدارس۔ 
اَلسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 
بندہ بعافیت ہے اُمید ہے کہ آپ بعافیت ہوں گے ۔مدارس و مکاتب کے عملہ کی سُدھار کی بھی ضرورت ہے اَور طلباء کی بھی اَور علاقے کے مسلمانوں کے گھرانوں کے سُدھار کی بھی ضرورت ہے۔ کسانوں مصالحہ والوں اَور کپڑوں والوں کی خصوصًا اَور عمومی تاجروں کی عمومًا سُدھار کی ضرورت ہے۔ آج کا کسان اَور تاجر زَکوة روک رہا ہے اَور سود لے کر کھیتی اَور گنا تیار کر رہا ہے۔ تبلیغ والے خانقاہ والے سب وہی سود وَالا غلہ اَور سود والی شکر کھاتے ہیں اِن تاجروں کو سمجھا کر زَکوةکا اِہتمام کرائیں سود سے بچنے کی تاکید کریں۔ 
سر کار نئی نئی ترکیبوں سے سود بانٹ رہی ہے۔ اُس کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کے کاروبار میں سود لگوادو تو اُس کا بھٹہ بیٹھ جائے گا اَور اپنا فائدہ ہوجائے گا۔ میں اُوپر کے حضرات کے توسط سے سب ہی اُمت سے درخواست کرتاہوں کہ زکوة دے کر مال کو پاک کریں اَور سود سے بچ کر کاروبار چاہے کھیتی ہو چاہے گنا ہو مصالحہ کا
Flag Counter