Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2012

اكستان

39 - 64
اَخبار الجامعہ
(  جامعہ مدنیہ جدید  محمد آباد  رائیونڈ روڈ  لاہور  )
١١ جنوری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ مدنیہ قدیم کریم پارک کے مدرس قاری محمد اِدریس صاحب کی عیادت کے لیے رائیونڈ تشریف لے گئے۔ 
٢١ جنوری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب حضرت مولانا اَمیر حسین صاحب گیلانی   کی اِہلیہ مرحومہ کی تعزیت کے لیے اَوکاڑہ تشریف لے گئے جہاں آپ نے اُن کے بڑے صاحبزادے سے تعزیت کی۔ تعزیت کے بعد جامعہ مسجد لکڑ منڈی کے خطیب مولانا قاری غلام محمود اَنور صاحب کی دعوت پر وہاں تشریف لے گئے۔وہاں مقامی علمائِ کرام سے بھی ملاقات ہوئی بعد نمازِ مغرب کھانے سے فراغت پر لاہور کے لیے واپسی ہوئی رات دس بجے بخیریت گھر پہنچے۔ 
٢٣جنوری کو حضرت مولانا اَکرم صاحب طوفانی سرگودھا سے جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اَور طلباء سے بیان فرمایا بعد اَزاں حضرت مہتمم صاحب سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ 
جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور
(١)  زیر تعمیرمسجد حامد  کی تکمیل(٢)  طلباء کے لیے مجوزہ دَارالاقامہ (ہوسٹل) اَور درسگاہیں(٣)  اَساتذہ اَور عملہ کے لیے رہائش گاہیں(٤)  کتب خانہ اَور کتابیں (٥)   زیر تعمیرپانی کی ٹنکی کی تکمیل
ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔
Flag Counter