Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2012

اكستان

14 - 64
مروجہ محفلِ میلاد میں حضور  ۖ  تشریف لاتے ہیں۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاید فرنگیوں اَور عیسائیوں کے ساتھ اِختلاط کی وجہ سے یہ عقیدہ مسلمانوں نے اَپنالیا ہے کیونکہ عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ جو مجلس حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰة والسلام کے نام پر منعقد کی جاتی ہے اُس میں حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰة والسلام تشریف لاتے ہیں چنانچہ بائبل میں مذکور ہے  :
''جہاں دو یا تین میرے نام پر اکٹھے ہوں وہاں میں اُن کے بیچ میں ہوں۔''  ١
 مسلمانوں کے لیے تو کسی طرح بھی جائز نہیں کہ وہ یہ عقیدہ قائم کرلیں کہ جو محفل حضور  ۖ کے نام پر منعقد کی جائے تو حضور  ۖ اُس میں ضرور تشریف لاتے ہیں اَور یہ ظاہر ہے کہ عقائد کی خرابی اَعمال کی خرابی سے کہیں زیادہ بُری اَور نقصان دہ ہے۔
چوتھی شرعی خرابی  :
اِس قدر اِہتمام سے یہ محفلِ میلاد منعقد کی جاتی ہے کہ جس سے ناواقف عوام کے ذہنوں میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ نماز روزہ وغیرہ فرض اُمور سے زیادہ محفلِ میلاد کی شرکت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جمعہ کی نماز بھی نہ پڑھنے والے لوگ اِس محفلِ میلاد میں ضرور شریک ہوتے ہیں چنانچہ ایک مقام پر بریلویوں کے مفتی اَحمد یار خان لکھتے ہیں  :
''بعض دیہات کے لوگ جمعہ میں آتے نہیں اَور اِس طرح سے بلائو تو جمع نہیں ہوتے۔ ہاں محفلِ میلاد شریف کا نام لو تو فوراً بڑے شوق سے جمع ہو جاتے ہیں۔ خود میں نے بھی اِس کا بہت تجربہ کیا ہے۔''  ٢
 عوام کو غلط عقائد و نظریات سے بچانا بھی ضروری ہے۔ اِس لیے اگر کسی غیر ضروری کام کرنے کے باعث لوگ کسی غلط فہمی میں مبتلا ہوتے ہوں تو وہ غیر ضروری گو اپنی جگہ اچھا ہی کیوں نہ ہو ترک کر  دیا جاتا ہے۔
    ١   اِنجیل متٰی  باب ١٨  آیت ٢٠۔   ٢   جاء الحق حصہ اَوّل  ص ٢٣٧۔
Flag Counter