Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2012

اكستان

31 - 64
قسط  :  ٢
سیرت خلفائے راشدین
(  حضرت مولانا عبدالشکور صاحب فاروقی لکھنوی   )
خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 
نام مبارک آپ کا عبداللہ ہے، لقب صدیق  ١  اَور عتیق۔ یہ دونوں لقب رسول خدا  ۖ نے عطا  ٢   فرمائے تھے۔ کنیت اَبو بکر۔ نسب آپ کا آٹھویں پشت میں رسول اللہ  ۖ سے مِل جاتا ہے ۔آنحضرت  ۖ  کی آٹھویں پشت میں ایک نام ''مُرہ'' ہے اُنکے دو فرزند تھے، کلاب اَور تَیم  کلاب کی اَولاد میںآنحضرت  ۖ ہیں اَور تیم کی اَولاد میں حضرت صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔ 
وِلادت با سعادت  :
وِلادت آپ کی رسول اللہ  ۖ کی وِلادت باسعادت سے دو برس کئی مہینے بعد ہوئی اَور   دو برس کئی مہینے بعد وفات پائی، عمر بھی ترسٹھ برس کی ہوئی۔ 
رنگ آپ کا سفید تھا جسم لاغر تھا، رُخساروں پر گوشت کم تھا، پیشانی اُبھری ہوئی تھی، بال سفید ہوگئے تھے مہندی اَورنیل کا خضاب لگایا کرتے تھے، بڑے نرم دِل اَور نہایت برد بار تھے۔ 
رسول اللہ  ۖ  کی رفاقت میں سب سے سابق وفائق تھے۔ حیات میں آپ  ۖکے وزیر رہے اَور آپ  ۖ کے بعد آپ کے جانشین ہوئے۔ 
خلیفۂ رسول  ۖ  کا مبارک خطاب آپ رضی اللہ عنہ کے سوا کسی اَور کے لیے اِستعمال نہیں ہوا۔ خلفائے ما بعد اَمیر المؤمنین کہہ کر پکارے گئے۔ 
  ١  ''صدیق'' کے معنٰی بڑا سچا ہے اَور شریعت میں یہ ایک خاص مرتبہ ہے جس کی سرحد نبوت کی سرحد سے ملی ہوئی ہے اَور'' عتیق '' کے معنٰی آزاد کے ہیں یعنی عذابِ آخرت سے آزاد۔   ٢   دیکھیے تایخ الخفاء اَور اِزالة الخفاء 
Flag Counter