Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2012

اكستان

20 - 64
      خطاب لاجواب
(  حضرت مولانا محمدعیسیٰ صاحب منصوری، لندن  ) 
 حضرت مولانا محمدعیسٰی صاحب منصوری مدظلہم العالی چیئرمین ورلڈ اِسلامک فورم لندن  اِنگلینڈ سے جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اَور ٢٣ نومبرکو جامعہ مدنیہ جدید میں طلباء سے  بہت مفید خطاب فرمایا جس کی افادیت کے پیش نظر اِسے نذر قارئین کیا جا رہا ہے۔(اِدارہ)
قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْمَجِیْد وَالْفُرْقَانِ الْحَمِیْد بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ  قُلْ ہَلْ یَسْتَوِ الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَالَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ۔
قَالَ النَّبِیُّ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ سَلَکَ طَرِیْقًا یَطْلُبُ فِیْہِ عِلْمًا سَلَکَ اللّٰہُ بِہ طَرِیْقًا مِنْ طُرُقِ الْجَنَّةِ  اَوْکَمَا قَالَ عَلَیْہِ السَّلَامُ 
قابلِ صد اِحترام علمائے کرام و عزیز طلبائ! یہ میرے لیے سعادت اَور خوشی کا مقام ہے کہ یہاں پر آپ لوگوں سے مِلنے کا موقع ملا یہ اِدارہ جامعہ مدنیہ جدید حضرت مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کی یاد گار ہے جو علم و عمل کے اِمام تھے جن سے اللہ نے اپنے دَور میںبہت زبردست بہت بڑا کام لیا اَور آج اُنکے جانشین حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم اُن ہی کے نقش ِ قدم پر دین اَور علم اَور تمام شعبوں میں خدمت اَنجام دے رہے ہیں آپ حضرات یہاںپر مختلف علاقوں  سے علم سیکھنے کے لیے تشریف لائے ہیں۔ سب سے پہلے تو ہمیں اللہ کا شکریہ اَدا کرنا چاہیے اَوراِحسان ماننا چاہیے کہ اللہ نے ہمیںاپنے دین کی طلب کے لیے قبول فرمایا یہ اُس کا اِحسان ہے ورنہ دُنیا میں  کیسے کیسے لوگوں کو کہاں لگا رکھا ہے اُس نے ، ایک ڈاکٹر ہے بظاہر بہت بڑا عہدہ ہے لیکن وہ کیا کر رہا ہے پیشاب کا ٹیسٹ کر رہا ہے پاخانہ کا ٹیسٹ کر رہا ہے خون کا ٹیسٹ کر رہا ہے دِن بھر اِسی میں گزر رہا ہے اُس کا، کوئی پہاڑ کو توڑ کر اُس میں سے ریل کے لیے سُرنگ بنا رہا ہے، کوئی بارُود بنا رہا ہے کوئی کیا، یعنی مختلف کام کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو جو بڑے قابل لوگ ہیں ہم سے زیادہ قابل ہیں ہم سے زیادہ
Flag Counter