Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2012

اكستان

19 - 64
کاروبار ہو تمام حلال طریقہ پر مہیا ہو، ہماری دُعائوں میں جان پڑے اَور ظالموں اَور جابروں سے نجات حاصل ہو۔ مدرسوں میں اُس کی شایانِ شان عملہ نہیں وہاں بھی سُدھار لانے کی ضرورت ہے ڈاڑھی کٹی ہوئی، اَنگریزی لباس، اَنگریزی بال ایسا عملہ مدرسہ کے شایانِ شان نہیں ،داخلہ کے وقت طلباء کی بہت چھان بین ہوتی ہے و ضع قطع بھی دیکھی جاتی ہے لباس بھی پر نظر ہوتی ہے اَور داخلہ کے بعد کوئی نگرانی نہیں وضع قطع بھی بگڑ جاتی ہے، اَنگریزی بال ہوتے ہیں، ڈاڑھی متاثر ہو جاتی ہے، ٹخنے بھی ڈھکے ہوئے ہوتے ہیں۔ اُوپر والے حضرات سے درخواست کرتا ہوں سب ہی حضرات اپنے مدرسوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ طلباء صحیح تیار ہو کر  صحیح عالم بن کر اُمت کے مقتداء بن سکیں۔ اَور طلباء میں دَروازہ بند ہوجانے کے بعد نگران کے جانے کے بعد غلط کتابوں کا مطالعہ ہوتا ہے جو اُن کے لیے نقصان دہ ہوتاہے اَور اُس وقت نگران کا وقت بھی نہیں ہوتا نظماء کا بھی آرام کا وقت ہوتا ہے اِس کا کوئی حل کرنا چاہیے۔ 
تبلیغ ہو، تعلیم ہو، تذکیر ہو، ہر وقت نگران نہیں ہوگا ہم سب خود اپنے اَوقات کو ضائع کرنے سے بچائیں،اللہ تعالیٰ مجھے اَور اَحباب و اَکابر کو بھی اِس کی توفیق عطاء فرمائے، آمین۔
(حضرت مولانا)محمد طلحہ کاندھلوی(مدظلہم العالی)٦محرم الحرام١٤٣٣ھ سہارنپور  اِنڈیا
Flag Counter