Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2012

اكستان

21 - 64
صلاحیت رکھنے والے ہیں ہم سے زیادہ خوب صورت ہیں ہم سے زیادہ طاقتور ہیں ہم سے زیادہ وسائل رکھنے والے ہیں لیکن اللہ نے اُن کو دُوسرے کام پر لگا رکھا ہے، تو اللہ نے محض اپنے فضل و کرم سے ہم لوگوں کو علمِ دین کی تحصیل کے لیے قبول فرمایا اِس پر جتنا بھی اِحسان مانا جائے کم ہے۔ 
حضرت جی مولانایوسف صاحب فرمایا کرتے تھے کہ دُنیا میں واحد کتاب ہے قرآنِ پاک جوپوری طرح پر محفوظ ہے دُنیا میں، اَور اُمتیں بھی ہیں جن کا دعوٰی ہے کہ اُن کے پاس آسمانی تعلیمات آسمانی کتابیں ہیں ،یہود کہتے ہیں ہمارے پاس توراة ہے نصارٰی کہتے ہیں اِنجیل ہے لیکن کوئی یہودی کوئی عیسائی پوری توراة یا اِنجیل کے بارے میں تو کیا اُس کے ایک صفحہ کے بارے میں ایک سطر کے بارے میں کسی لفظ کے بارے میں پورے اِعتماد اَور یقین کے ساتھ قسم کھا کر نہیں کہہ سکتا کہ یہ وہی اِلفاظ ہیں جوحضرت جبرائیل علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے لے کر حضرت عیسٰی علیہ السلام یا حضرت موسٰی   علیہ السلام کو دیے یقین سے کوئی نہیں کہہ سکتااُن کو بھی اِعتماد نہیں ہے اِس پر بلکہ آج کی جو تحقیقات ہوگئی ہیں کہ کوئی پڑھا لکھا یہودی یا عیسائی اِس بات کا دعوی نہیں کر سکتا کہ یہ وہی ہے جو اُتری تھی لیکن اَلحمد للہ ہم میں سے بے پڑھا لکھا ایک اَدنی مسلمان بھی پورے یقین اَور اِعتماد کے ساتھ اَور قسم کھا کر یہ کہہ سکتا ہے کہ قرآنِ پاک پورا کا پور ا '' اَلْحَمْدُ ''  سے '' وَالنَّاسْ'' تک محفوظ ہے اَور یہ وہی ہے جو اللہ   تبارک وتعالیٰ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعہ سے حضور  ۖ  کے قلب ِمبارک پر اُتارا تھا۔ تو جیسے قرآن اَوراق میں محفوظ ہے اِسی طرح پر اِنسانی نفوس میں اِستعداد موجود ہے کہ قرآن کی حقیقت ہم حاصل کر سکیں۔
دیکھیے ایک ہوتا ہے لفظ اَور شکل اَور ایک ہوتی ہے حقیقت ،ایک'' موٹر کار'' کا لفظ ہے بغیر محنت بغیر خرچ کے آپ کومِل جائے گا اَور ایک کار کا کھلونہ ہے چند روپیوں میں آپ کو مل جائے گا مگر ایک کار کی حقیقت ہے اُس کے لیے بہت محنت کرنی پڑے گی ۔قرآن نے جو اِلفاظ دیے ہیں تو اَسلاف نے اَکابرین نے صحابہ نے محنت کر کے اُس کے حقائق حاصل کیے'' اِیمان'' کا لفظ ہے'' تقوی'' کا لفظ ہے ''اِحسان'' کا لفظ ہے'' صبر'' کا لفظ ہے'' خشیت ''کا لفظ ہے یہ ہیں سارے اِلفاظ ہی مگر اُنہوں نے
Flag Counter