Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2010

اكستان

62 - 64
تصنیف     :   حضرت مولانا مفتی محمد عیسی خان صاحب دامت برکاتہم
صفحات     :   ١٦٨
سائز       :   ١٦/٣٦x ٢٣
ناشر       :  مکتبہ المفتی جامعہ فتاح العلوم، نو شہرہ سانسی، گو جرانوالہ
قیمت      :  درج نہیں 
حضرت مولانا مفتی محمدعیسٰی خان صاحب دامت برکاتہم کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں آپ مدرسہ نصرة العلوم کے فاضل ہیں عرصہ دراز تک اِسی مدرسہ میں فقہ و حدیث کی بڑی کتابیں پڑھا تے رہے ہیں۔ تقریبًا پچیس برس تک اِسی مدرسہ میں صدر مفتی کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں حتی کہ مفتی آپ کے نام کا  جز بن گیا ہے۔ آپ نے نوشہرہ سانسی میں ''جامعہ فتاح العلوم '' کے نام سے اپنا مدرسہ قائم فرمایا ہے جس میں آپ طلباء کو فقہ میں تخصص کرواتے ہیں۔ حضرت مفتی صاحب نے افتاء کے طویل تجربات کی روشنی میں جو مفید باتیںپائی ہیں اُنہیں ایک کتاب میں جمع کر کے اُسے '' اِفتاء اَور اُصولِ افتاء '' کے نام سے شائع فرمایا ہے ۔
اِس کتاب میں آپ نے نہایت عمدہ اُصول و قواعد جمع فرمائے ہیں۔ نیز اِس میں موضوع سے متعلق بعض ایسی نادر معلومات کا اِضافہ فرمایا ہے جو عام طور پر دیگر کتب میں نہیں پائی جاتیں۔ کوئی شک نہیں کہ حضرت مفتی صاحب کی یہ کتاب اپنے موضوع پر نہایت اہم کاوِش ہے جو اہلِ اِفتاء اَور علماء و طلباء کے لیے خاصے کی چیز ہے اُنہیں اِس سے ضرور فائدہ اُٹھانا چاہیے۔ 
جامعہ کے خادم لائبریرین محمد عامر اخلاق صاحب کے بہنوئی طویل علالت کے بعدوفات پا گئے ،  اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہِ حامدیہ میں مرحوم کے لیے ایصالِ ثواب کرایا گیا ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے،آمین۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 سینگی کے لیے مناسب اور نامناسب وقت : 6 3
5 طبیب کا مشورہ ضروری ہے : 7 3
6 جسم کے مختلف حصوں پر سینگی لگوائی جا سکتی ہے : 7 3
7 اس کی مناسب تاریخیںبھی اِرشاد فرمائیں اور اُن کی حکمت : 7 3
8 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 8
10 علمی مضامین 14 1
11 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے 14 10
12 حضرت مولانا السیّد حسین احمد المدنی رحمہ اللہ : 19 10
13 سیاسی نقطۂ نظر : 19 10
14 صحیح طریقہ کار 28 10
15 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
16 حضرت سودَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 15
17 ہجرت 30 15
18 قدو قامت : 30 15
19 عبادت اَور آنحضرت ۖ کی فرمانبرداری : 30 15
20 ظرافت : 31 15
21 سخاوت : 31 15
22 اَزواجِ مطہرات میں حشر ہونے کی تمنا : 31 15
23 نزولِ حجاب : 32 15
24 وفات : 33 15
25 تربیت ِ اَولاد 34 1
26 چھوٹے بچوں کی پرورِش سے متعلق ضروری ہدایات وآداب مفید احتیاط اَور تدبیریں : 34 25
27 ہیں کواکب کچھ ، نظر آتے ہیں کچھ دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلاراہبر کے رُوپ میں راہزن 37 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 56 1
29 چالیس دِن تکبیر اُولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے کا ثواب : 56 28
30 چالیس دن کے اَندر اَندر بال اَور ناخن کاٹ لینے چاہئیں : 56 28
31 دینی مسائل 57 1
32 تقریظ وتنقید 60 1
33 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter