ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2010 |
اكستان |
|
(١٣) ''یوسف کذاب کے گھر اَور اہلِ خانہ کی حفاظت کی ذمہ داری برنکس کو دے دی گئی، فرم کے اَفسر زید زمان کو جھوٹے نبی نے اپنا خلیفہ مقرر کررکھا ہے۔ '' (ص:٣١٣) (١٤) ''یوسف کذاب کے گھر اَور اہلِ خانہ کی سیکورٹی کی تمام تر ذمہ داری لاہور، راولپنڈی اَور کراچی کی ایک مشہور سیکورٹی فرم برنکس کو دے دی گئی ہے۔ اِس فرم کے ایک آفیسر زید زمان کو یوسف نے راولپنڈی اور اِسلام آباد کا خلیفہ بھی مقرر کر رکھا ہے اَور وہ ابھی تک اِس جھوٹے نبی کے حصار میں ہے۔'' (ص:٣١٤) (١٥) ''… حاضرین ِمحفل میں سے دو اَفراد عبدالواحد خان اور زید زمان کو اسٹیج پر بُلاکر اُن کا تعارف صحا بی ٔ رسول کے طور پر کرایا۔'' (ص:٣٢٥) (١٦) ''ملعون نے اپنے تمام مریدوں سے زید زمان اور سہیل احمد خان کے توسط سے رابطے کیے ہیں۔'' (ص:٣٦٣) (١٧) ''کراچی کے سہیل احمد خان اورپشاور …پشاور سیو کاتب ہے ورنہ وہ راولپنڈی کا خلیفہ تھا، ناقل کے زید زمان نے اِنسانی حقوق کی تنظیموں اَور سفارت خانوں سے رابطے کیے۔'' (ص:٣٧٠) (١٨) ''مولانا عبدالستار خان نیازی نے کہا: زید زمان نامی کوئی لڑکا چند افراد کے ساتھ میرے پاس آیا اور بتایا کہ بعض اَفراد اَور تحریک تحفظ ختم نبوت کے بعض اَکابرین ایک صحیح العقیدہ مسلمان اور رسول کریم ۖکے شیدائی کو کافر قرار دے کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کرواچکے ہیں۔''(ص:٣٩٠) (١٩) ''کذاب یوسف نے برنکس کمپنی کے منیجر زید زمان کو خلیفہ ٔاوّل مقرر کردیا۔'' (ص:٤٠٤) (٢٠) ''یوسف کذاب نے اپنی غیر موجودگی میں برنکس کمپنی اِسلام آباد کے منیجر زید زمان کو خلیفہ اوّل مقرر کردیا ہے اَور تمام چیلوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زید زمان کے احکامات کے مطابق کام کریں، زید زمان کو اِس سے قبل ٢٨فروری کو کذاب یوسف کی نام نہاد ورلڈ اسمبلی آف مسلم یونٹی کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں خصوصی طور پر بلایا گیا تھا اور تقریباً سو افراد کی موجودگی میں کذاب نے اِسے صحابی قرار دیتے ہوئے نعوذباللہ حضرت ابوبکر صدیق کا خطاب دیا تھا اور کہا تھا کہ ہم نے زید زمان کو حقیقت عطا کردی ہے۔ اس پروگرام کی ویڈیو اَور آڈیو کیسٹ بھی تیار ہوئی، جو پولیس کے ریکارڈ میں محفوظ ہے اور مقدمہ کا حصہ