Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق جمادی الاولیٰ 1433ھ

Œہ رسالہ

17 - 18
اخبار جامعہ
ادارہ
مہمانوں کی آمد
21 ربیع الاول بروز منگل کو جامعہ عثمانیہ کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا حسین احمد صاحب اور مہتمم حضرت مولانا مفتی غلام الرحمن صاحب کے صاحبزادے جامعہ فاروقیہ کراچی کے مطالعاتی دورے پر تشریف لائے۔ مرکز اور تمام شاخوں میں شعبہ حفظ وناظرہ کے حوالے سے اصول وضوابط طریقہ کار سمیت دیگر اہم امور پر ارباب جامعہ سے مشاورت کی اور جامعہ کی شاخوں کا دورہ بھی کیا اس موقع پر مولانا عمار خالد ( نگران شعبہ تحفیظ جامعہ فاروقیہ کراچی) بھی موجود تھے۔

حضرت مولانا عبدالستار صاحب ( سابق مدرس جامعہ فاروقیہ کراچی) جامعہ تشریف لائے او رحضرت شیخ الحدیث زید مجدہ ، حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب سے ملاقات کی او راپنے ہاں جامعہ بیت السلام ( نیشنل ہائی وے) آنے کی دعودت دی۔ جسے حضرت شیخ نے فی الفور قبول فرمایا اوران کے ساتھ جامعہ بیت السلام تشریف لے گئے اور مختصر جائزے کے بعد مدرسے کے لیے دعا فرمائی۔

جامعہ میں تعطیلات
22 ربیع الاول بروز بدھ جامعہ میں نصف سنوی امتحان کا اختتام اور 12 روزہ تعطیلات کا آغاز ہوا۔

حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کا سفر عمرہ
25 ربیع الاول بروز ہفتہ حضرت شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان زید مجدہ، حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب، اور مفتی معاذ خالد صاحب بمعہ اہل خانہ ادائیگی عمرہ کے لیے روانہ ہوئے۔

اساتذہ جامعہ کے اسفار
حضرت مولانا محمدیوسف افشانی صاحب تعطیلات میں مع اہل خانہ مسقط تشریف لے گئے۔

اسی طرح مولانا ساجد صدوی صاحب ( مشرف تخصص فی الحدیث) بھی مسقط میں منعقد ہونے والے عالمی کتب میلے میں شریک ہوئے۔

مفتی عبدالحفیظ صاحب ، مولانا فہیم الدین صاحب ( مدرس جامعہ) نے بھی تعطیلات میں ادائیگی عمرہ اور زیارت حرمین کی سعادت حاصل کی۔

صدمہٴ وفات
22 ربیع الاول بروز بدھ جامعہ فاروقیہ کراچی مرکز کے شعبہ ناظرہ میں تدریس کے فرائض دینے والے قاری اخلاق احمد صاحب انتقال فرما گئے، قاری صاحب پر تین روز قبل فالج کا حملہ ہوا تھا الله پاک قاری صاحب کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور اُن سے پڑھنے والے طلبہ کرام کو اُن کے لیے صدقہٴ جاریہ بنائے۔ آمین ،جامعہ فاروقیہ کراچی فیزII میں بروز جمعرات نماز جنازہ ادا کی گئی اور وہیں جامعہ کے قبرستان میں حضرت قاری صاحب کی تدفین ہوئی۔

مقابلہ خطاطی او رجامعہ کے طلبہ کرام
23 ربیع الثانی بروز جمعرات کو آل کراچی بین المدارس مقابلہ خطاطی ( جو کہ گزشتہ سال منعقد ہوا تھا) کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں جامعہ فاروقیہ کراچی کے طلبہ کرام محمد نوید معروف ( دورہ حدیث) اول اور مولانا محمد وسیم بن عمر حیات ( تخصص فی الادب العربی) سوم قرار پائے۔

اس مقابلے کا انعقاد مدرسہ منہاج القرآن والسنہ ( منظور کالونی) کے زیر اہتمام ہوا۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جامعہ فاروقیہ میں تعلیمی امور کے ساتھ ساتھ تحریر ،تقریر اور خطاطی سکھانے کا بھی خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے مختلف درجات میں خطاط حضرات کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔

سال کے دوسرے تعلیمی دورانیے کا آغاز
5 ربیع الثانی بروز منگل جامعہ فاروقیہ میں تعطیلات کے بعد دوبارہ تعلیمی امور کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

نتائج کا اعلان
11 ربیع الثانی بروز پیر نصف سنوی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ جامعہ کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا عبدالغنی صاحب نے نتائج کا خلاصہ پڑھ کر سنایا۔



مولانا فہیم الدین صاحب کو صدمہ
جامعہ فاروقیہ کراچی کے مدرس او رجامع مسجد محمد بن قاسم ( سندھی مسلم سوسائٹی) کے خطیب مولانا فہیم الدین صاحب کی والدہ جو کچھ عرصے سے انتہائی بیمار تھیں،17 ربیع الثانی بروز اتوار انتقال فرماگئیں۔ انا لله وانا الیہ راجعون، ماڈل کالونی میں مسجد مراد میں نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں جامعہ کے تقریباً تمام اساتذہ کرام شریک ہوئے۔

الله تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین .
Flag Counter