نوروے میں 21 جون کو غروب آفتاب 22 بجکر 58 منٹ پر ہے ، اور طلوع آفتاب 3 بجکر13 منٹ پر ، اس لئے کل رات 255 منٹ کی ہوئی ، اس میں 4.64 حصے سے تقسیم دیں تو54.9 منٹ نکلا ، یعنی 55 منٹ ہوا ۔
اب 3 بجکر 15 منٹ میں 55 منٹ کو گھٹا دیں تو 2 بجکر18 منٹ رہا ، اسی 2 بجکر 18 منٹ سے پہلے نوروے والے سحری بند کریں ۔
اور چونکہ 11 بج چکا ہے اس لئے مغرب اور عشا کی نماز ایک ساتھ پڑھ لیں اور جمع بین الصلاتین ، کریں ۔
اصول : جتنے لوگ 60 ڈگری سے لیکر 90 ڈگری شمالی ، یا جنوبی میں بستے ہیں انکو گرمی کے زمانے میں حضرت مفتی سعید صاحب کے فتوے کے مطابق معتدل رات کے حصے ہی سیٹ کرنا ہوگا ، اس کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا ۔
{اعدل الایام کا وقت بہت پہلے سے سیٹ کرنا چاہئے}
(۱) ایک صورت تو یہ ہے کہ اعدل الایام کا وقت اس وقت سیٹ کریں جب 18 ڈگری پر شفق ابیض صبح صادق سے مل چکی ہو ، اس صورت میں ایک دن ایک بجکر20 منٹ پر کرنا ہوگا ، اور دوسرے دن چھلانگ مار کر 2 بجکر 42 منٹ پر جانا ہوگا ، اور ایک گھنٹہ 22 منٹ پیچھے ہٹنا ہوگا ، اس میں لوگوں کو بہت پریشانی ہوگی ، اور خلفشار ہوجائے گا ۔
(۲) اس لئے دوسری صورت یہ ہے کہ جب سے رات مختصر ہونی شروع ہو اسی وقت سے اعدل الایام کا وقت سیٹ کرنا شروع کردے ، اور جب تک رات کچھ لمبی نہ ہونی شروع ہو اس وقت تک