Deobandi Books

صبح صادق میں اعدل الایام بہتر ہے

20 - 26
ہو اس میں دیکھیں کہ صبح صادق کتنی دیر پہلے ہوتی ہے ، اسی وقت کو اصل مان کر اس کا حصہ بنا لیں ، اور اتنا ہی حصہ غیر معتدل رات میں صبح صادق مان لی جائے ۔
 مثلا: مانچیسٹر میں معتدل رات کا 6.10 حصہ بنتا ہے، جو ایک گھنٹہ 9 منٹ ہوتا ہے، اور 21 جون کو طلوع آفتاب4 بجکر40 منٹ پر ہے اس لئے اس میں سے ایک گھنٹہ 9 منٹ کم دیں تو 3 بجکر31 منٹ پر سحری بند کرنی ہوگی ، اس صورت میں بہت اجالا ہوجاتا ہے ، اسلئے میں حصے کے بجائے معتدل رات کی صبح صادق ،ایک گھنٹہ 58 منٹ کا فاصلہ سیٹ کر رہا ہوں جو بہت اجالا بھی نہیں ہے ، اور بہت جلدی بھی نہیں ہے  ۔


 {معتدل رات کی صبح صادق کیا ہے }
۔17 مارچ کو پوری دنیا میں دن اور رات برابر ہوتے ہیں ، یعنی بارہ گھنٹے کی رات ہوتی ہے اور بارہ گھنٹے کا دن ہوتا ہے ، اس کو معتدل یوم کہتے ہیں ، اس رات کو صبح صادق کتنا گھنٹہ اور کتنا منٹ ہے ، اس فاصلے کو معتدل رات کی صبح صادق کہی جاتی ہے ، غیر معتدل رات ( یعنی بہت چھوٹی رات  میں ) اسی فاصلے کو سیٹ کر دیا جائے، اور اسی پر سحری بند کی جائے ۔
 مثلامانچیسٹر میں 17 مارچ کو سورج 6 بجکر 18 منٹ پر طلوع ہوتا ہے ، اور صبح صادق 4 بجکر 20 منٹ پر ہوتا ہے ، اس لئے سور ج طلوع اور صبح صادق کے درمیان کا فاصلہ ایک گھنٹہ 58 منٹ ہوگا ۔ اپریل میں جب حرج شروع ہوجائے تو اسی ایک گھنٹہ 58 منٹ کو اصل مان لیا جائے اور   طلوع آفتاب سے ایک گھنٹہ اور 58 منٹ پہلے سحری بند کی جائے ، اور یہ سلسلہ اگست تک جاری رکھے جو حرج کا زمانہ ہے ، پھر ستمبر سے اپریل تک آٹھ مہینوں میں 18 ڈگری پر صبح صادق کرے ،


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 صبح صادق میں اعدل الایام بہتر ہے 1 1
4 {اعدل الایام بہت صحیح فارمولہ ہے } 3 1
5 فہرست مضامین 4 1
6 {اعدل الایام کے صبح صادق پر مجھے ضد نہیں ہے} 5 1
7 {نصف اللیل کا فارمولہ احتیاط پر ہے} 6 1
8 {صبح کاذب اور صبح صادق کی وضاحت حدیث میں } 7 1
9 {صبح کاذب کس وقت ہوتا ہے } 8 1
10 {صبح صادق کس ڈگری پر ہوتی ہے } 9 1
11 {سردی کے زمانے میں 18 ڈگری پر عمل کرنا کائی مشکل نہیں } 10 1
12 {غیر معتدل ملکوں میں امت کی مجبوری} 10 1
13 {چاروں ملکوں کا ٹائم ٹیبل ایک نظر میں } 13 1
14 {امت کو حرج پیش آجائے تو شریعت سہولت دیتی ہے} 15 1
15 {جب احادیث ، یا آیت سے یہ پتہ نہ چلے کہ کیا لازم کرنا ہے} 16 1
16 {غیر معتدل رات میں اندازہ کرنا ہوگا } 17 1
17 {اندازہ کی وضاحت کے لئے یہ چار بڑے بڑے مفتیوں کا فتوی ہے } 18 1
18 {معتدل رات کی صبح صادق کیا ہے } 20 1
19 { ان تین شہروں میں صبح صادق کا فاصلہ سیٹ کریں } 21 1
20 {نورے کے لئے حصے والا فارمولہ سیٹ ہوگا } 22 1
21 {اعدل الایام کا وقت بہت پہلے سے سیٹ کرنا چاہئے} 24 1
22 {نصف اللیل والوں کی دلیل } 25 1
23 مفتیان کرام کی خدمت میں گزارش 26 1
Flag Counter