اسی وقت پر عمل کرے ، پھر جب رات لمبی ہونی شروع ہو تو آہستہ آہستہ 18 ڈگری کے وقت پر آجائے یہی صورت بہتر رہے گی ۔
چونکہ ہر شہر کے لئے الگ الگ تاریخ پر سیٹ کرنے کی ضرورت پڑے گی اس لئے میں اس تاریخ کو متعین نہیں کرتا ۔ اندازہ یہ ہے کہ اپریل سے اعدل الایام کا وقت سیٹ کرنا ہوگا ، اور اگست تک یہ ٹائم رکھنا ہوگا، جوچار مہینے ہوتے ہیں ، اس کے بعد باقی مہینوں میں 18 ڈگری پر ٹائم سیٹ کردیا جائے ، جو آٹھ مہینے ہوتے ہیں ۔
{نصف اللیل والوں کی دلیل }
جو حضرات آدھی رات سے پہلے عشا اور مغرب کا وقت مانتے ہیں ، اور اسی کے ختم ہونے سے پہلے سحری ختم کرتے ہیں ، اور دوسری آدھی رات کو فجر کا ٹائم مانتے ہیں اور اس میں فجر کی نماز پڑھ لیتے ہیں ، اور چونکہ برطانیہ میں گرمی میں گھڑی ایک گھنٹہ اگر کر دیا جاتا ہے اس بارہ بجے آدھی رات کے بجائے ایک بجے آدھی رات ہوتی ، اس لئے وہ ایک بجکر 20 منٹ پر سحری بند کر دیتے ہیں ، انکا استدلال یہ ہے کہ آیت میں ہے کہ کالے دھاگے سے سفید دھاگا متمیز ہو اس وقت سحری بند کردو اور یہ غیر معتدل ملک میں گرمی کے زمانے میں آدھی رات کو ہوتا ہے اس لئے ایک بجکر 20 منٹ سے پہلے سحری بند کردینا چاہئے ، انکی دلیل یہ آیت ہے۔
و کلو و اشربوا حتی یتبین لکم الخیط الابیض من الخیط الاسود من الفجر ۔( آیت ۱۸۷، سورت البقرۃ ۲) اس آیت میں ہے کہ کالے دھاگے سے سفید دھاگا متمیز ہوجائے تب تک کھاتے رہو ، اس سے معلوم ہوا کہ نصف اللیل تک سحری کریں ، اور اس کے بعد بند