اس تصویر سے معلوم ہوا کہ صبح صادق 18 ڈگری پر ہوتی ہے ، یعنی آدمی جہاں کھڑا ہے اس جگہ سے سورج 18 ڈگری سے زیادہ دور ہے تو ابھی سحری کا وقت ختم نہیں ہوا ، اور جیسے ہی سورج 18 ڈگری پر پہنچا تو اب سحری کا وقت ختم ہوگیا۔
{سردی کے زمانے میں 18 ڈگری پر عمل کرنا کائی مشکل نہیں }
سردی کے زمانے میں رات بہت لمبی ہوتی ہے ساڑھے سولہ گھنٹے کی رات ہوتی ہے ۔سورج مانچیسٹر میں 8 بجکر 25 منٹ پر نکلتا ہے، اور 18 ڈگری پر صبح صادق کا وقت 6 بجکر 13 منٹ پر ہوتا ہے ، تو 6 بجکر13 منٹ پر سحری بند کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، اس لئے سردی کے زمانے میں 18 ڈگری ہی پر سحری بند کرے ، کیونکہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ البتہ گرمی کے زمانے میں حرج ہے اس لئے اس میں معتدل ایام میں سحری کے وقت کو سیٹ کرکے سحری بند کرے۔
{غیر معتدل ملکوں میں امت کی مجبوری}
غیر معتدل ملکوں میں گرمی کے زمانے میں رات بہت تھوڑی سی ہوجاتی ہے ، اور صبح صادق بہت لمبی ہوجاتی ہے ، بلکہ صبح صادق کی روشنی اور شام کے شفق ابیض کی روشنی مل جاتی ہے ، اور وہ اندھیری رات ہوتی ہی نہیں جو شفق ابیض ڈوبنے کے بعد اور صبح صادق ہونے سے پہلے اندھیری رات ہوتی ہے جس میں عشا کی نماز پڑھتے ہیں ۔ آپ اس ٹائم ٹیبل کو دیکھیں