نوروے : طول بلد 001;00 W عرض بلد 62 ;00 N
21 جون کو سورج ڈوبے گا 22 بجکر 58 منٹ پر ، اور طلوع آفتاب ہے 3 بجکر 13 منٹ پرہے
کل رات ہے 4 گھنٹہ 15 منٹ
اور 15 اپریل کو ہی 1 بجکر 29 منٹ پر شفق ابیض صبح صادق کے ساتھ مل جاتی ہے27 اگست کو 1 بجکر 12 منٹ پر صبح صادق شروع ہوگی ۔ اس لئے 4 ماہ 12 دن تک اس ملک میں اندھیری رات نہیں ہے۔
یہ لوگ 11 اگیارہ بجے مغرب کی نماز پڑھیں گے ، اور فورا ہی عشاء کی نماز پڑھیں گے ، اور گویا کہ جمع بین الصلاتین کریں گے اور تراویح پڑھتے پڑھتے 1 بجکر 29 منٹ ہوجائے گا اس لئے یہ لوگ سحری کس وقت کریں گے ! اس لئے ان لوگوں کے لئے سہولت لازمی ہے۔
گلاسگو : طول بلد 004;15 W عرض بلد 55 ;53 N
21 جون کو سورج ڈوبے گا 22 بجکر 7 منٹ پر ، اور طلوع آفتاب ہے 4 بجکر 31 منٹ پر ہے
کل رات 6 گھنٹہ 24 منٹ ہے
اور 4 مئی کو ہی 1 بجکر 19 منٹ پر شفق ابیض صبح صادق کے ساتھ مل جاتی ہے۔ اور8 اگست کو 1 بجکر 34 منٹ پر صبح صادق شروع ہوگی ۔ اس لئے 2 ماہ 12 دن تک اس ملک میں اندھیری رات نہیں ہے۔
یہ لوگ سوا دس بجے مغرب کی نماز پڑھیں گے ، اور فورا ہے ہی عشاء کی نماز پڑھیں گے ، اور گویا کہ جمع بین الصلاتین کریں گے اور تراویح پڑھتے پڑھتے ساڑھے 12;30بارہ بج جائے گا ، اور گھر