حج کا پیغام ۔ امت مسلمہ کے نام |
|
بھیک مانگنا یہ انتہائی تذلل ہے۔ الغرض!نماز میں بندے کے سامنے اپنی ذلت اور اللہ کی عظمت ہوتی ہے یہی صورت حج میں بھی ہے حج میں بھی ہر عمل میں بندہ اپنی ذلت کااظہارکرتاہے اپنے آپ کو خالق کے دربار میں دیوانوں کی طرح پیش کرتاہے بس یہ دونوں اصل عبادتیں ہیں رہ گئی زکوٰۃ توزکوٰۃ حقیقی معنی میں عبادت نہیں بلکہ تعمیل حکم کی وجہ سے عبادت بن گئی کیونکہ زکوٰۃ میںاعطاء ہے یعنی فقراء ومساکین کو دینا تو عطا یہ اللہ کی صفت ہے اس میں ذلت نہیں ہے بلکہ ایک گونہ تشبہ بالخالق ہے۔ اور روزہ کے اندر استغناء ہے کھانے پینے سے اور بیوی سے۔ اور یہ شان ہے اللہ تعالیٰ کی کہ وہ بیوی سے بری اور پاک،کھانے پینے سے بری اور پاک ہے تو یہ تشبہ بالخالق ہوگیا اس میں ذلت کی کیابات ہے یہ تو عین عزت ہے۔لہٰذا حقیقی معنی کے اعتبار سے روزہ بھی عبادت نہیں البتہ زکوٰۃ اور روزہ تعمیل حکم کی وجہ سے عبادت بن گئے اصل عبادت دوٹھہریں نماز اورحج۔ (افادات حکیم الاسلام)نماز عقلی عبادت ہے اور حج عشقی عبادت ہے پھر نماز اور حج میں یہ فرق ہے کہ نماز عقلی عبادت ہے۔ نماز میں تو حکم ہے کہ ادب کا پاس ولحاظ رکھو، معرفت وشعور کے ساتھ آئو، غفلت والا پرواہی نہ ہو، بے ادبی اور گستاخی نہ ہو، ہاتھ بھی صحیح طریقہ پر باندھو، نگاہیں بھی ادھر ادھر نہ دوڑائو، وقاروسنجیدگی کے ساتھ نمازمیں آئو ------اور حج میں
ﻧﻤﺒﺮ | ﻣﻀﻤﻮﻥ | ﺻﻔﺤﮧ | ﻭاﻟﺪ |
---|---|---|---|
1 | فہرست | 1 | 0 |
2 | فہرست مضامین | 3 | 1 |
3 | چار فریضے عطا فرما کر ذہن سازی کی گئی | 5 | 1 |
4 | نماز والا مزاج | 6 | 1 |
5 | روزہ والا مزاج | 6 | 1 |
6 | دوعبادتیں اصل اور دوتابع ہیں | 7 | 1 |
7 | عبادت کی حقیقت غایت تذلل ہے | 7 | 1 |
8 | نماز عقلی عبادت ہے اور حج عشقی عبادت ہے | 8 | 1 |
9 | نماز میں مستحب حج میں مکروہ | 9 | 1 |
10 | دین میں عقل وعشق دونوں کی ضرورت ہے | 9 | 1 |
11 | محض عقل ومعرفت گمراہی کا ذریعہ | 10 | 1 |
12 | حج کا پہلا انعام | 10 | 1 |
13 | حج میں سب سے پہلے کھانا پینا چھڑوانے کی مشق | 11 | 1 |
14 | حج میں گھر چھڑوانے کی مشق | 11 | 1 |
15 | حج میں وطن کو بھی چھڑوایاگیا | 12 | 1 |
16 | اب لباس بھی چھڑوایاگیا | 12 | 1 |
17 | ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمودوایاز | 13 | 1 |
18 | ترانہ بھی سب کاایک | 14 | 1 |
19 | حج کی حقیقت | 15 | 1 |
20 | لبیک کا ترانہ کیاہے؟ | 16 | 1 |
21 | حجراسود کا بوسہ | 16 | 1 |
22 | فاروق اعظم کے نعرہ توحید | 17 | 1 |
23 | طواف میں اکڑ کے چلو | 17 | 1 |
24 | ملتزم سے چمٹ کرمانگو | 18 | 1 |
25 | حاجی اب مقام ابراہیم پر | 19 | 1 |
26 | حاجی صفا مروہ پر | 20 | 1 |
27 | حاجی منی وعرفات میں | 21 | 1 |
28 | عرفات سے حاجی مزدلفہ میں | 22 | 1 |
29 | دس ذی الحجہ کو نفس کی قربانی | 22 | 1 |
30 | جمرا ت پر رمی | 23 | 1 |
31 | حج کا پیغام | 24 | 1 |