Deobandi Books

حج کا پیغام ۔ امت مسلمہ کے نام

20 - 26
معجزہ کہ وہ پتھر خود ہی خود بلند ہوتا جاتا تھا،اپنے بندے کی اس ادا کو قیامت تک باقی رکھنے کے لئے اللہ نے ابراہیم کے قدم کے نشانات لگوادئے، کہ یہ وہ پتھر ہے جس پر ہمارے بندے ابراہیمؑ کھڑے ہوکر ہمارے گھر کی تعمیر کررہے تھے۔
حاجی صفا مروہ پر
اب حاجی صفا پر آتاہے قرآن کہتاہے ’’ان الصفاوالمروۃ من شعائر اللہ‘‘’’صفامروہ تو اللہ کی نشانیوں میں سے ہے‘‘
صفا مروہ کی سعی ہورہی ہے حاجی دیوانہ وار کبھی صفاسے مروہ کی طرف کبھی مروہ سے صفا کی طرف جارہاہے، اور بیچ میں دوہری ٹہنیوں کے درمیان دوڑ کر چلتا ہے ----- کیوں؟
یہ بھی کسی کی ادا ہے وفا ہے؟
ابراہیمؑ نے ہاجرہ اور اپنے بیٹے اسماعیل کو جب وادیٔ غیرذی ذرع میں چھوڑا تھا،توشہ ختم ہوگیا بیٹا پیاس سے بلک رہاہے ماں کی ممتا!ماں بے تاب ہوکر صفا مروہ کے سات چکر کاٹتی ہے،……………تواسماعیل نظر نہیں آرہے تھے اس لئے دوڑتی ہوئی گذرتی تھی۔ اللہ کو اپنی بندی کی اداپسند آگئی قیامت تک حاجیوں کو حکم دے دیا کہ میری بندی کی نقل اتارو،سات چکرکاٹو، اور میلین اخضرین میں وہ دوڑی تھی تم بھی دوڑو ----- اپنی بندی کی اس ادا پر اللہ نے جبریل امین کو بھیجا اور جہاں بیٹے کے پائوں تھے وہاں ٹھوکر ماری اور زمزم کا چشمہ جاری کروایا، 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 3 1
3 چار فریضے عطا فرما کر ذہن سازی کی گئی 5 1
4 نماز والا مزاج 6 1
5 روزہ والا مزاج 6 1
6 دوعبادتیں اصل اور دوتابع ہیں 7 1
7 عبادت کی حقیقت غایت تذلل ہے 7 1
8 نماز عقلی عبادت ہے اور حج عشقی عبادت ہے 8 1
9 نماز میں مستحب حج میں مکروہ 9 1
10 دین میں عقل وعشق دونوں کی ضرورت ہے 9 1
11 محض عقل ومعرفت گمراہی کا ذریعہ 10 1
12 حج کا پہلا انعام 10 1
13 حج میں سب سے پہلے کھانا پینا چھڑوانے کی مشق 11 1
14 حج میں گھر چھڑوانے کی مشق 11 1
15 حج میں وطن کو بھی چھڑوایاگیا 12 1
16 اب لباس بھی چھڑوایاگیا 12 1
17 ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمودوایاز 13 1
18 ترانہ بھی سب کاایک 14 1
19 حج کی حقیقت 15 1
20 لبیک کا ترانہ کیاہے؟ 16 1
21 حجراسود کا بوسہ 16 1
22 فاروق اعظم کے نعرہ توحید 17 1
23 طواف میں اکڑ کے چلو 17 1
24 ملتزم سے چمٹ کرمانگو 18 1
25 حاجی اب مقام ابراہیم پر 19 1
26 حاجی صفا مروہ پر 20 1
27 حاجی منی وعرفات میں 21 1
28 عرفات سے حاجی مزدلفہ میں 22 1
29 دس ذی الحجہ کو نفس کی قربانی 22 1
30 جمرا ت پر رمی 23 1
31 حج کا پیغام 24 1
Flag Counter