Deobandi Books

گرمی کا موسم اور اس کے شرعی آداب

9 - 27
جھلسادینے والی لُو کو دیکھ کر بندوں کو میدانِ محشر کی گرمی کا  کسی قدر احساس ہوسکے ،اور حقیقت تو یہ ہے کہ دنیا کی آگ اور گرمی کی آخرت کی آگ اور گرمی کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ۔ذیل میں اِس سے متعلّق کچھ آیات اور روایات ذکر کی جارہی ہیں جن کو دل کی آنکھوں سےپڑھئے اور گرمی کے موسم میں اِدھر اُدھر کے تبصروں اور تجزیوں کے بجائے اِن کا اِستحضار کیجئے ، ان شاء اللہ یہ گرمی کا موسم آپ کیلئے فکرِ آخرت کا سبب اور ذریعہ ثابت ہوگا ۔
حضرت ابوہریرہ﷛نبی کریمﷺکا اِرشاد نقل فرماتے ہیں : تمہاری (دنیا کی ) آگ دوزخ کی آگ کے ستّر حصوں میں سے ایک حصہ ہے، عرض کیا گیا : یا رسول اللہ !یہ تو دنیا کی آگ ہی (عذاب دینے کے لئے ) کافی تھی (پھر اس سے بھی زیادہ حرارت وتپش رکھنے والی آگ پیدا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟) آنحضرت ﷺ نے فرمایا : دوزخ کی آگ کو یہاں (دنیا ) کی آگ انہتر (69)حصہ بڑھا دیا گیا ہےاور ان انہتر حصوں میں سے ہر ایک حصہ تمہاری (دنیا کی) آگ کے برابر ہے۔(بخاری:3265)
حضرت نعمان بن بشیر﷛نبی کریمﷺکا اِرشاد نقل فرماتے ہیں : دوزخیوں میں سے جو شخص سب سے ہلکے عذاب میں مبتلا ہوگا اس کو آگ کی دو جوتیاں پہنائی جائیں گی جن کے اوپر آگ کے دو تسمے ہوں گے (یعنی ان جوتیوں کے تلوے بھی آگ کے ہوں گے جو پیروں کے نیچے کے حصے میں ہوں گے اور ان کے تسمے بھی آگ کے ہوں گے جو پیروں کے اوپر کے حصے پر ہوں گے) اور ان دونوں (یعنی جوتیوں کے تلوؤں اور تسموں کی تپش وحرارت سے)اُس کا دماغ اس طرح جوش مارے گا جس طرح دیگ جوش کھاتی ہے ۔ وہ شخص (دوسرے جہنمیوں سے واقف نہ ہونے  یا عذاب کی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ﴿فہرست ِ مَضامین﴾ 2 1
3 گرمی کے اِسلامی آداب 4 1
4 گرمی کی حقیقت 4 1
5 پہلا ادب:صبر اور تسلیم و رضاء 5 1
6 ہوا کو بُرا کہنے کی مُمانعت 5 1
7 دوسرا ادب: عافیت کی دعاء 6 1
8 عافیت کی چند مسنون دعائیں 7 1
9 تیسرا ادب: محشر اور دوزخ کی گرمی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 8 1
10 چوتھا ادب: توبہ و اِستغفار کی کثرت 11 1
11 پانچواں ادب: پیاسے کو پانی پلانا 14 1
12 پانی پلانا صدقہ کی افضل ترین شکل ہے 15 1
13 پانی پلانا اجر و ثواب کا باعث 16 1
14 پیاسے مسلمان کو پانی پلاناجنّت کی خالص مہر لگی شراب سے سیرابی کا ذریعہ 16 1
15 پانی مہیّا کرنا جنّت واجب ہونے کا ذریعہ ہے 17 1
16 پیاسے کو سیراب کردینا جنّت کے دروازے کھل جانے کا سبب ہے 17 1
17 پانی پلانا مغفرت کا باعث ہے 18 1
18 پانی پلانا غلام آزاد کرنے اور انسان کو زندہ کرنے کے برابرثواب رکھتا ہے 18 1
19 پانی پلانا مسلمان کے لازمی حقوق میں سے ہے 20 1
20 پانی سے منع کرنے پر وعید 20 1
21 چھٹا ادب: ماتحتوں کے ساتھ نرمی اور آسانی کا برتاؤ 21 1
22 خُدّام اور ماتحتوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکید 21 1
23 ساتواں ادب: غصہ کو قابو میں رکھنا 22 1
24 غصہ کی مُمانعت و قباحت 23 1
25 غصہ چھوڑنے پر ملنے والے انعامات اور فضائل 24 1
Flag Counter