Deobandi Books

گرمی کا موسم اور اس کے شرعی آداب

21 - 27
تعالیٰ قیامت کے دن کہے گا کہ جس طرح تم نے دنیا میں زائد پانی سے دوسروں کو روکا تھا، جب کہ اس میں تمہارے عمل کا کوئی دخل نہیں تھا، آج میں تم کو اپنے فضل سے محروم رکھوں گااور اپنا فضل تم پر نہیں کروں گا ۔(بخاری:2369)
چھٹا ادب: ماتحتوں کے ساتھ نرمی اور آسانی کا برتاؤ:
گرمی کے موسم میں اپنے ماتحتوں کے ساتھ نرمی ،آسانی اور حُسنِ سلوک کا برتاؤ کرنا چاہیئے ،کیونکہ وہ بھی بہر حال اِنسان ہیں ،گرمی کی شدّت اور سورج کی تپش اُنہیں بھی لگتی ہے ،چلچلاتی ہوئی دھوپ میں اُنہیں بھی چبھن کا احساس ہوتا ہےاور تھکاوٹ کا شکار ہوکر اُن کا دل بھی کچھ دیر سُستانے اور آرام کرنے کا کرتا ہے،لہٰذا اُنہیں اپنی طرح کاہی  ایک انسان سمجھنا اور اُس جیسا سلوک کرنا چاہیئے ۔
نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:رحم کرنے والوں پر رحمن رحم کرتا ہے،تم زمین والوں پر رحم کرو ،آسمان والا تم پر رحم کرےگا ۔(ترمذی:1924)ایک اور روایت میں ہے : جو 
لوگوں پر رحم نہیں کرتا اللہ تعالیٰ اُس پر رحم نہیں کرتے ۔(ترمذی:1922)
خُدّام اور ماتحتوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکید :
نبی کریمﷺ کا آخری کلام جو دنیا سے جاتے ہوئے تھا وہ یہ تھا ”الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ، اتَّقُوا اللَّهَ فِيمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ “ یعنی نماز کا خیال رکھواور اپنے ماتحتوں کے بارے میں  اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو۔(ابوداؤد: 5156)
حضرت  کعب بن مالک انصاری﷜فرماتے ہیں کہ  میں نے نبی کریم ﷺکی وفات سے پانچ دن قبل یہ سنا ، آپﷺ ارشاد فرمارہے تھے : اپنے ماتحتوں کے بارے میں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ﴿فہرست ِ مَضامین﴾ 2 1
3 گرمی کے اِسلامی آداب 4 1
4 گرمی کی حقیقت 4 1
5 پہلا ادب:صبر اور تسلیم و رضاء 5 1
6 ہوا کو بُرا کہنے کی مُمانعت 5 1
7 دوسرا ادب: عافیت کی دعاء 6 1
8 عافیت کی چند مسنون دعائیں 7 1
9 تیسرا ادب: محشر اور دوزخ کی گرمی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 8 1
10 چوتھا ادب: توبہ و اِستغفار کی کثرت 11 1
11 پانچواں ادب: پیاسے کو پانی پلانا 14 1
12 پانی پلانا صدقہ کی افضل ترین شکل ہے 15 1
13 پانی پلانا اجر و ثواب کا باعث 16 1
14 پیاسے مسلمان کو پانی پلاناجنّت کی خالص مہر لگی شراب سے سیرابی کا ذریعہ 16 1
15 پانی مہیّا کرنا جنّت واجب ہونے کا ذریعہ ہے 17 1
16 پیاسے کو سیراب کردینا جنّت کے دروازے کھل جانے کا سبب ہے 17 1
17 پانی پلانا مغفرت کا باعث ہے 18 1
18 پانی پلانا غلام آزاد کرنے اور انسان کو زندہ کرنے کے برابرثواب رکھتا ہے 18 1
19 پانی پلانا مسلمان کے لازمی حقوق میں سے ہے 20 1
20 پانی سے منع کرنے پر وعید 20 1
21 چھٹا ادب: ماتحتوں کے ساتھ نرمی اور آسانی کا برتاؤ 21 1
22 خُدّام اور ماتحتوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکید 21 1
23 ساتواں ادب: غصہ کو قابو میں رکھنا 22 1
24 غصہ کی مُمانعت و قباحت 23 1
25 غصہ چھوڑنے پر ملنے والے انعامات اور فضائل 24 1
Flag Counter