Deobandi Books

گرمی کا موسم اور اس کے شرعی آداب

7 - 27
حاضر ہوا اور عرض کیا : یا رسول اللہ! کون سی دعاء سب سے زیادہ افضل ہے؟ آپ ﷺنے اِرشاد فرمایا:اپنے رب سے دنیا و آخرت کی عافیت اور معافی کا سوال کرتے رہو،وہ شخص پھر اگلے دن آیا اور وہی سوال دہرا یا  تو آپﷺنے وہی جواب مَرحمت فرمایا،وہ شخص پھر تیسرے دن آیا اور وہی سوال کیا ،آپﷺنے وہی جواب اِرشاد فرمایا، اور پھر اس کی وجہ بیان فرمائی کہ جب تمہیں دنیا و آخرت میں عافیت سے نواز دیا گیا توسمجھ لو کہ تم فلاح و کامیاب ہوگئے ۔(ترمذی:3512)
عافیت کی چند مسنون دعائیں : 
اَللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ، إِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، وَلَا يَعِزُّ مَنْ عَادَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ۔(ابوداؤد:1425)ترجمہ: اے اللہ ! تو مجھے ہدایت دے  اُن میں جنہیں تو نے ہدایت دی اور مجھے عافیت دے  اُ ن میں  جنہیں تو نے عافیت دی اور میری سر پرستی فرما اُن لوگوں میں جن کی تو نے سرپرستی فرمائی اورمیرے لئے اُن چیزوں میں برکت فرما جو تو نے عطا کی اور مجھے ان فیصلوں کے نقصان سے بچا جو تو نے کیے، اس لئے کہ تو ہی فیصلہ کرتا ہےاور تیرے (فیصلے کے) خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہو سکتا۔اور بیشک وہ ذلیل نہیں ہو سکتا جس کا تو دوست بن جائے اور وہ معزز نہیں ہو سکتا جس سے تو دشمنی کرے، اے ہمارے رب ! تو بہت با برکت اور نہایت بلند ہے۔
اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي۔ترجمہ:اے اللہ! مجھے معاف کردے،مجھ پر رحم فرما،،مجھے ہدایت عطاء فرما،،مجھے عافیت نصیب فرما اور مجھے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ﴿فہرست ِ مَضامین﴾ 2 1
3 گرمی کے اِسلامی آداب 4 1
4 گرمی کی حقیقت 4 1
5 پہلا ادب:صبر اور تسلیم و رضاء 5 1
6 ہوا کو بُرا کہنے کی مُمانعت 5 1
7 دوسرا ادب: عافیت کی دعاء 6 1
8 عافیت کی چند مسنون دعائیں 7 1
9 تیسرا ادب: محشر اور دوزخ کی گرمی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 8 1
10 چوتھا ادب: توبہ و اِستغفار کی کثرت 11 1
11 پانچواں ادب: پیاسے کو پانی پلانا 14 1
12 پانی پلانا صدقہ کی افضل ترین شکل ہے 15 1
13 پانی پلانا اجر و ثواب کا باعث 16 1
14 پیاسے مسلمان کو پانی پلاناجنّت کی خالص مہر لگی شراب سے سیرابی کا ذریعہ 16 1
15 پانی مہیّا کرنا جنّت واجب ہونے کا ذریعہ ہے 17 1
16 پیاسے کو سیراب کردینا جنّت کے دروازے کھل جانے کا سبب ہے 17 1
17 پانی پلانا مغفرت کا باعث ہے 18 1
18 پانی پلانا غلام آزاد کرنے اور انسان کو زندہ کرنے کے برابرثواب رکھتا ہے 18 1
19 پانی پلانا مسلمان کے لازمی حقوق میں سے ہے 20 1
20 پانی سے منع کرنے پر وعید 20 1
21 چھٹا ادب: ماتحتوں کے ساتھ نرمی اور آسانی کا برتاؤ 21 1
22 خُدّام اور ماتحتوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکید 21 1
23 ساتواں ادب: غصہ کو قابو میں رکھنا 22 1
24 غصہ کی مُمانعت و قباحت 23 1
25 غصہ چھوڑنے پر ملنے والے انعامات اور فضائل 24 1
Flag Counter