Deobandi Books

گرمی کا موسم اور اس کے شرعی آداب

10 - 27
شدّت کی وجہ سے)یہ خیال کرے گا کہ اس سے زیادہ سخت عذاب میں کوئی مبتلا نہیں ہے، حالانکہ وہ سب سے ہلکے عذاب میں مبتلا ہوگا۔(مسلم:213)
حضرت سمرۃ بن جندب﷛ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اِرشادفرمایا : دوزخیوں میں سے کچھ لوگ وہ ہوں گے جن کے ٹخنوں تک آگ ہوگی ، کچھ لوگ وہ  ہوں گے جن کے گھٹنوں تک آگ ہوگی ،کچھ لوگ ایسے ہوں گے جن کی کمر تک آگ ہوگی اور کچھ ایسےلوگ ہوں گے جن کی گردن تک آگ ہوگی ۔(مسلم:2845)
حضرت ابوہریرہ ﷛نبی کریم ﷺ کا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :  دوزخ کی آگ کو ایک ہزار برس جلایا گیا یہاں تک کہ وہ سرخ ہوگئی ،پھر اُسے ایک ہزار برس تک جلایا گیا یہاں تک کہ وہ  سفید ہوگئی ،پھر ایک ہزار برس اور جلایا گیا جس سے وہ سیاہ ہوگئی ہے پس اب دوزخ کی آگ بالکل سیاہ وتاریک ہے (جس میں نام کو بھی روشنی نہیں ہے)۔(ترمذی:2591)
حضرت مقدادبن اسود﷛نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : قیامت کے دن سورج کو مخلوق سے قریب کردیا جائے گاحتی کہ وہ ان سے ایک ”میل“ کے فاصلے پررہ جائے گا ۔حدیث کے راوی حضرت سلیم بن عامر﷫ فرماتے ہیں : میں نہیں جانتا کہ میل سے مراد زمین کی مسافت ہے یااس سے مرادوہ میل (سلائی)ہے جس کے ذریعہ آنکھ میں سرمہ لگایا جاتاہے ،پھر آپ ﷺ نے فرما یا: لوگوں میں سے ہر ایک اپنے اپنے عمل کے مطابق پسینے میں ڈوبا ہو ا ہو گا ۔ان میں سے کسی کا پسینہ اس کے ٹخنوں تک ہو گا، کسی کا پسینہ اس کے گھٹنوں تک ہوگا ، کسی کا پسینہ اسکی کوکھ تک ہو گا، او ر آپ ﷺنے اپنے ہاتھ سے اپنے منہ کی طرف اشارہ کر تے ہوئے  فر مایا : کسی کا پسینہ اسکو

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ﴿فہرست ِ مَضامین﴾ 2 1
3 گرمی کے اِسلامی آداب 4 1
4 گرمی کی حقیقت 4 1
5 پہلا ادب:صبر اور تسلیم و رضاء 5 1
6 ہوا کو بُرا کہنے کی مُمانعت 5 1
7 دوسرا ادب: عافیت کی دعاء 6 1
8 عافیت کی چند مسنون دعائیں 7 1
9 تیسرا ادب: محشر اور دوزخ کی گرمی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 8 1
10 چوتھا ادب: توبہ و اِستغفار کی کثرت 11 1
11 پانچواں ادب: پیاسے کو پانی پلانا 14 1
12 پانی پلانا صدقہ کی افضل ترین شکل ہے 15 1
13 پانی پلانا اجر و ثواب کا باعث 16 1
14 پیاسے مسلمان کو پانی پلاناجنّت کی خالص مہر لگی شراب سے سیرابی کا ذریعہ 16 1
15 پانی مہیّا کرنا جنّت واجب ہونے کا ذریعہ ہے 17 1
16 پیاسے کو سیراب کردینا جنّت کے دروازے کھل جانے کا سبب ہے 17 1
17 پانی پلانا مغفرت کا باعث ہے 18 1
18 پانی پلانا غلام آزاد کرنے اور انسان کو زندہ کرنے کے برابرثواب رکھتا ہے 18 1
19 پانی پلانا مسلمان کے لازمی حقوق میں سے ہے 20 1
20 پانی سے منع کرنے پر وعید 20 1
21 چھٹا ادب: ماتحتوں کے ساتھ نرمی اور آسانی کا برتاؤ 21 1
22 خُدّام اور ماتحتوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکید 21 1
23 ساتواں ادب: غصہ کو قابو میں رکھنا 22 1
24 غصہ کی مُمانعت و قباحت 23 1
25 غصہ چھوڑنے پر ملنے والے انعامات اور فضائل 24 1
Flag Counter