Deobandi Books

گرمی کا موسم اور اس کے شرعی آداب

14 - 27
کسی شخص نے حضرت حسن بصری﷫سے خشک سالی کی شکایت کی ، آپ نے اُسےکہا : اِستغفار کرو،کسی دوسرے شخص نے اپنے فقر و فاقہ کا تذکرہ کیا ،آپ نے اُسے بھی یہی کہا:اِستغفار کرو،ایک اور شخص نےاپنے لئے اولاد کی دعاء کی درخواست کی ،آپ نے اُسے بھی یہی تلقین کی کہ اِستغفار کرو، کسی نےاپنے باغ کے سوکھ جانے کی شکایت کی ،آپ نے اُسے بھی یہی کہا : اِستغفار کرو۔ہم نے اُن سے  تمام پریشانیوں کے جواب میں ایک ہی علاج بتلانے کی وجہ دریافت کی تو حضرت نے فرمایا :میں اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کہہ رہا بلکہ اِس کو تو خود اللہ تعالیٰ نے  قرآن کریم   میں سورہ نوح کے اندر اِرشاد فرمایاہے:﴿اِسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كانَ غَفَّاراً يُرْسِلِ السَّماءَ عَلَيْكُمْ مِدْراراً﴾۔(تفسیر قرطبی:18/302)
مذکورہ بالا نصوص سے معلوم ہوا کہ گرمی کی شدّت ہو یا کوئی اور پریشان کُن صورتحال ،تمام مسائل کا حل اِسی میں ہے کہ بندے توبہ و اِستغفار کی کثرت کریں ، اِن شاء اللہ اِس کی برکت سے ہر مشکل آسان اور ہر پریشانی دور ہوجائے گی ۔
پانچواں ادب: پیاسے کو پانی پلانا 
گرمی کے موسم میں ایک بہت  ہی اہم اور نفع مند کام یہ ہے کہ پیاسوں کو پانی پلایا جائے،اور اُس میں اپنے پرائے،کافر  و مسلمان،نیک و بد،حتی کہ اِنسان و حیوان کی تفریق سے بھی بالا تر ہوکرپانی پلانے کا اہتمام اور انتظام کیا جائے۔احادیثِ طیبہ میں اِس کے بڑے فضائل وارد ہوئے ہیں گرمی کے موسم میں اُن فضائل کو حاصل کرنے کا بڑا قیمتی موقع ہوتا ہے ۔ ذیل میں اِس سلسلے کے چند فضائل ملاحظہ فرمائیں : 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ﴿فہرست ِ مَضامین﴾ 2 1
3 گرمی کے اِسلامی آداب 4 1
4 گرمی کی حقیقت 4 1
5 پہلا ادب:صبر اور تسلیم و رضاء 5 1
6 ہوا کو بُرا کہنے کی مُمانعت 5 1
7 دوسرا ادب: عافیت کی دعاء 6 1
8 عافیت کی چند مسنون دعائیں 7 1
9 تیسرا ادب: محشر اور دوزخ کی گرمی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 8 1
10 چوتھا ادب: توبہ و اِستغفار کی کثرت 11 1
11 پانچواں ادب: پیاسے کو پانی پلانا 14 1
12 پانی پلانا صدقہ کی افضل ترین شکل ہے 15 1
13 پانی پلانا اجر و ثواب کا باعث 16 1
14 پیاسے مسلمان کو پانی پلاناجنّت کی خالص مہر لگی شراب سے سیرابی کا ذریعہ 16 1
15 پانی مہیّا کرنا جنّت واجب ہونے کا ذریعہ ہے 17 1
16 پیاسے کو سیراب کردینا جنّت کے دروازے کھل جانے کا سبب ہے 17 1
17 پانی پلانا مغفرت کا باعث ہے 18 1
18 پانی پلانا غلام آزاد کرنے اور انسان کو زندہ کرنے کے برابرثواب رکھتا ہے 18 1
19 پانی پلانا مسلمان کے لازمی حقوق میں سے ہے 20 1
20 پانی سے منع کرنے پر وعید 20 1
21 چھٹا ادب: ماتحتوں کے ساتھ نرمی اور آسانی کا برتاؤ 21 1
22 خُدّام اور ماتحتوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکید 21 1
23 ساتواں ادب: غصہ کو قابو میں رکھنا 22 1
24 غصہ کی مُمانعت و قباحت 23 1
25 غصہ چھوڑنے پر ملنے والے انعامات اور فضائل 24 1
Flag Counter