(قیامت کے دن) اُس سے کہا جائے گا اس سے داخل ہوجا اور جس نے کسی بھوکے اور پیاسے کو کھانا کھلاکرسیراور پانی پلاکر سیراب کردیا تو اُس کیلئے جنّت کے سارے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور اُسے(قیامت کے دن ) کہا جائےگا:تو جس دروازے سے چاہے داخل ہوجا۔(طبرانی کبیر:22/375)
پانی پلانا مغفرت کا باعث ہے:
نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:”بَيْنَا رَجُلٌ يَمْشِي، فَاشْتَدَّ عَلَيْهِ العَطَشُ، فَنَزَلَ بِئْرًا، فَشَرِبَ مِنْهَا، ثُمَّ خَرَجَ فَإِذَا هُوَ بِكَلْبٍ يَلْهَثُ يَأْكُلُ الثَّرَى مِنَ العَطَشِ، فَقَالَ: لَقَدْ بَلَغَ هَذَا مِثْلُ الَّذِي بَلَغَ بِي، فَمَلَأَ خُفَّهُ، ثُمَّ أَمْسَكَهُ بِفِيهِ، ثُمَّ رَقِيَ، فَسَقَى الكَلْبَ، فَشَكَرَ اللَّهُ لَهُ، فَغَفَرَ لَهُ“ایک آدمی راستے میں جارہا تھا ،اُسے پیاس لگی وہ ایک کنویں میں اترا اور اس سے پانی پیا، کنویں سے باہر نکلا تو دیکھا کہ ایک کتا ہانپ رہا ہے اور پیاس کی وجہ سے کیچڑ چاٹ رہا ہے، اس نے کہا کہ اس کو بھی ویسی ہی پیاس لگی ہوگی جیسی مجھے لگی تھی، چنانچہ اس نے اپنا موزہ پانی سے بھرا پھر اس کو منہ سے پکڑا پھر اوپر چڑھا اور کتے کو پانی پلایا اللہ نے اس کی نیکی قبول کی، اور اس کو بخش دیا، لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا جانوروں میں بھی ہمارے لئے اجر ہے؟آپ ﷺ نے فرمایا”فِي كُلِّ كَبِدٍ رَطْبَةٍ أَجْرٌ“ ہر تر جگر والے(جاندار)میں ثواب ہے۔(بخاری:2363)
پانی پلانا غلام آزاد کرنے اور انسان کو زندہ کرنے کے برابرثواب رکھتا ہے:
حضرت عائشہ سے مروی ہےکہ ایک دفعہ انہوں نے حضور اکرم ﷺ سے