اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، اُن کے پیٹ بھرا کرو ، اُنہیں کپڑے پہنایا کرو اور اُن کے ساتھ نرمی سے گفتگو کیا کرو ۔(طبرانی کبیر:19/41)
نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ تین چیزیں جس کے اندر ہونگی اللہ تعالیٰ اُس پراپنی رحمت کے بازو کھول دیں گے:ایک یہ کہ کمزوروں پر نرمی کا معاملہ کرنا ، دوسرا والدین پر شفقت کرنا ، اور تیسرا غلام کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ۔(ترمذی: 2494)
نبی کریمﷺکااِرشاد ہے: غلام کے لئے کھانا اور کپڑا ہونا چاہیئےاور اُسے اُتنے ہی اور اُسی کام کا مکلّف بنانا چاہیئے جس کی وہ طاقت رکھتا ہے ۔(مسلم: 1662)
نبی کریمﷺکااِرشاد ہے:جب تم میں سے کسی کا خادم اُس کے لئے گرمی اور دھواں برداشت کرکے کھانا بنائےتو مالک کو چاہیئے کہ اُس کا ہاتھ پکڑ کر اپنے ساتھ کھانے کے لئے بٹھائے اگر وہ انکار کرے تو ایک لقمہ ہی اُس کو کھلادے ۔(ترمذی:1853)
نبی کریمﷺکااِرشاد ہے:یہ غلام وخدام تمہارے بھائی ہیں ، اللہ تعالی نے انہیں تمہارا ماتحت بنایا ہے ، پس جس کا بھائی اُس کے ماتحت ( غلام یا خادم)ہو اُسے چاہیئے کہ اُسے وہی کھلائے جو خود کھاتا ہے اور وہی پہنائے جو خود پہنتا ہے اور اُس کو اُس کی طاقت سے زیادہ کا مکلف نہ بنائے، اگر بنادے تو اُس کی مدد کرے ۔(ترمذی: 1945)
نبی کریمﷺکااِرشاد ہے:تم اپنے خادم سے اُس کے کام میں جو بھی تخفیف (ہلکا)کرو گےتمہارے لئے یہ نامہ اعمال میں اجر کا باعث ہوگا ۔(صحیح ابن حبان:4314)
ساتواں ادب: غصہ کو قابو میں رکھنا
گرمی کے موسم میں بکثرت یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ مزاج میں چڑچڑا پن آجاتا ہے اور انسان بات بات پر غصہ کرنے اور چیخنے چلانے یا گالم گلوچ پر اُترآتا ہے چنانچہ گھروں