Deobandi Books

گرمی کا موسم اور اس کے شرعی آداب

15 - 27
پانی پلانا صدقہ کی افضل ترین شکل ہے:
حضرت سعد بن عبادہ ﷛ایک مرتبہ حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا :”أَيُّ الصَّدَقَةِ أَعْجَبُ إِلَيْكَ؟“ کون سا صدقہ آپ ﷺ کوسب سے زیادہ پسند ہے؟ آپ ﷺ نے اِرشاد فرمایا : لوگوں کے لیے پانی صدقہ کرنا زیادہ بہتر ہے۔(ابوداؤد:1679)
حضرت سعد بن عبادہ ﷛نبی کریمﷺکی خدمت میں آئے اور دریافت کیا :”إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ، أَفَأَتَصَدَّقُ عَنْهَا؟“ میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہےکیا میں اُن کی طرف سے صدقہ کرسکتا ہوں؟آپﷺنے اِرشاد فرمایا: جی ہاں! حضرت سعد بن عبادہ ﷛نے پوچھا:”فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟“ کون سا صدقہ سب سے افضل ہے؟آپ ﷺنے اِرشاد فرمایا:”سَقْيُ الْمَاءِ“پانی پلانا۔(طبرانی کبیر:5379)
حضرت سعد ﷛کی والدہ کا انتقال ہوا توانہوں نے آپﷺ سے بہتر اور افضل صدقہ کے بارے میں دریافت کیا، آپ ﷺ نے فرمایا کہ پانی افضل صدقہ ہے، چنانچہ انہوں نے ایک کنواں کھود وایا اور اس کے پانی کو عام مسلمانوں کے لیے وقف کرکے فرمایا :”هَذِهِ لِأُمِّ سَعْدٍ“ اس کا ثواب  میری والدہ کو پہنچے۔(ابوداؤد:1681)
حضرت عبد اللہ بن  عباس ﷠نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : انسان کے جسم میں تین سوساٹھ(360) جوڑ ہیں اور روزانہ ہر جوڑ پر ایک صدقہ لازم ہوتاہے۔ پھر اِرشادفرمایا:”الْكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ يَتَكَلَّمُ بِهَا الرَّجُلُ صَدَقَةٌ، وَعَوْنُ الرَّجُلِ أَخَاهُ عَلَى الشَّيْءِ صَدَقَةٌ،وَالشربةُ مِنَ الْمَاءِ يَسْقِيهَا صَدَقَةٌ، وَإِمَاطَةُ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ“اچھی بات بولنا بھی صدقہ ہے، کسی آدمی کا اپنے بھائی کی کسی چیز 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ﴿فہرست ِ مَضامین﴾ 2 1
3 گرمی کے اِسلامی آداب 4 1
4 گرمی کی حقیقت 4 1
5 پہلا ادب:صبر اور تسلیم و رضاء 5 1
6 ہوا کو بُرا کہنے کی مُمانعت 5 1
7 دوسرا ادب: عافیت کی دعاء 6 1
8 عافیت کی چند مسنون دعائیں 7 1
9 تیسرا ادب: محشر اور دوزخ کی گرمی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 8 1
10 چوتھا ادب: توبہ و اِستغفار کی کثرت 11 1
11 پانچواں ادب: پیاسے کو پانی پلانا 14 1
12 پانی پلانا صدقہ کی افضل ترین شکل ہے 15 1
13 پانی پلانا اجر و ثواب کا باعث 16 1
14 پیاسے مسلمان کو پانی پلاناجنّت کی خالص مہر لگی شراب سے سیرابی کا ذریعہ 16 1
15 پانی مہیّا کرنا جنّت واجب ہونے کا ذریعہ ہے 17 1
16 پیاسے کو سیراب کردینا جنّت کے دروازے کھل جانے کا سبب ہے 17 1
17 پانی پلانا مغفرت کا باعث ہے 18 1
18 پانی پلانا غلام آزاد کرنے اور انسان کو زندہ کرنے کے برابرثواب رکھتا ہے 18 1
19 پانی پلانا مسلمان کے لازمی حقوق میں سے ہے 20 1
20 پانی سے منع کرنے پر وعید 20 1
21 چھٹا ادب: ماتحتوں کے ساتھ نرمی اور آسانی کا برتاؤ 21 1
22 خُدّام اور ماتحتوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکید 21 1
23 ساتواں ادب: غصہ کو قابو میں رکھنا 22 1
24 غصہ کی مُمانعت و قباحت 23 1
25 غصہ چھوڑنے پر ملنے والے انعامات اور فضائل 24 1
Flag Counter