Deobandi Books

گرمی کا موسم اور اس کے شرعی آداب

19 - 27
دریافت فرمایا کہ یا رسول اللہ! ”مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟“کن کن چیزوں سے کسی کوروکنا جائز نہیں ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ پانی، نمک اور آگ لینے سے کسی کو روکنا درست نہیں ہے، حضرت عائشہ ﷝نے عرض کیا: حضور! پانی کی ضرورت واہمیت اور اسے روک لینے سے ہونے والے نقصان کا علم تو ہے ، لیکن نمک وآگ میں تو ویسی بات نہیں پائی جاتی ہے، پھر اس کا روک لینا کیوں جائز نہیں ہے؟ آپ ﷺنے فرمایا:”يَا حُمَيْرَاءُ مَنْ أَعْطَى نَارًا،فَكَأَنَّمَا تَصَدَّقَ بِجَمِيعِ مَا أَنْضَجَتْ تِلْكَ النَّارُ،وَمَنْ أَعْطَى مِلْحًا، فَكَأَنَّمَا تَصَدَّقَ بِجَمِيعِ مَا طَيَّبَ ذَلِكَ الْمِلْحُ، وَمَنْ سَقَى مُسْلِمًا شَرْبَةً مِنْ مَاءٍ،حَيْثُ يُوجَدُ الْمَاءُ،فَكَأَنَّمَا أَعْتَقَ رَقَبَةً، وَمَنْ سَقَى مُسْلِمًا شَرْبَةً مِنْ مَاءٍ،حَيْثُ لَا يُوجَدُ الْمَاءُ، فَكَأَنَّمَا أَحْيَاهَا“ اے حمیراء! جو اللہ کے واسطے کسی کو آگ دیتا ہے تو گو یا اس نے اس آگ سے پکی ہوئی تمام چیزوں کا صدقہ کیا اور جس نے اللہ کی رضا کے واسطے کسی کو نمک دیا تو اس نے گویا ان تمام کھانوں کا صدقہ کیا جس میں وہ نمک ڈالنے سے لذیذ ہوا ہے اور جس نے کسی مسلمان کو ایک گھونٹ پانی پلایا جہاں پانی دستیاب ہے تو اس نے ایک غلام کوآزاد کیا اور جس نے ایسی جگہ کسی مسلمان کو پانی پلایا جہاں پانی نہیں ملتا تو گویا اس نے ایک انسان کو زندہ کرنے کا ثواب حاصل کرلیا ۔(ابن ماجہ:2474)
حدیث قدسی ہے: نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا :قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائیں گے:”يَا ابْنَ آدَمَ اسْتَسْقَيْتُكَ، فَلَمْ تَسْقِنِي“اے ابن آدم! میں نے تم سے پانی مانگا تھا، لیکن تم نے مجھے پانی نہیں پلایا!! بندہ عرض کرے گا:”يَا رَبِّ كَيْفَ أَسْقِيكَ؟ وَأَنْتَ رَبُّ الْعَالَمِينَ“ خدایا! آپ تو سب کے پالنہار ہیں، سب کو آپ پانی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ﴿فہرست ِ مَضامین﴾ 2 1
3 گرمی کے اِسلامی آداب 4 1
4 گرمی کی حقیقت 4 1
5 پہلا ادب:صبر اور تسلیم و رضاء 5 1
6 ہوا کو بُرا کہنے کی مُمانعت 5 1
7 دوسرا ادب: عافیت کی دعاء 6 1
8 عافیت کی چند مسنون دعائیں 7 1
9 تیسرا ادب: محشر اور دوزخ کی گرمی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 8 1
10 چوتھا ادب: توبہ و اِستغفار کی کثرت 11 1
11 پانچواں ادب: پیاسے کو پانی پلانا 14 1
12 پانی پلانا صدقہ کی افضل ترین شکل ہے 15 1
13 پانی پلانا اجر و ثواب کا باعث 16 1
14 پیاسے مسلمان کو پانی پلاناجنّت کی خالص مہر لگی شراب سے سیرابی کا ذریعہ 16 1
15 پانی مہیّا کرنا جنّت واجب ہونے کا ذریعہ ہے 17 1
16 پیاسے کو سیراب کردینا جنّت کے دروازے کھل جانے کا سبب ہے 17 1
17 پانی پلانا مغفرت کا باعث ہے 18 1
18 پانی پلانا غلام آزاد کرنے اور انسان کو زندہ کرنے کے برابرثواب رکھتا ہے 18 1
19 پانی پلانا مسلمان کے لازمی حقوق میں سے ہے 20 1
20 پانی سے منع کرنے پر وعید 20 1
21 چھٹا ادب: ماتحتوں کے ساتھ نرمی اور آسانی کا برتاؤ 21 1
22 خُدّام اور ماتحتوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکید 21 1
23 ساتواں ادب: غصہ کو قابو میں رکھنا 22 1
24 غصہ کی مُمانعت و قباحت 23 1
25 غصہ چھوڑنے پر ملنے والے انعامات اور فضائل 24 1
Flag Counter