Deobandi Books

بد نظری ایک سنگین اور خطرناک گناہ

دنظری ک

18 - 34
اور یاد رکھئے !!بد نظری کیلئے ضروری نہیں کہ صرف گندے اور فحش مناظر ہی دیکھے جائیں ،اجنبی عورت کے جسم اور چہرے کو دیکھنا بذاتِ خود بدنظری ہے خواہ اُس نے مکمل لباس ہی کیوں نہ پہنا ہو ،پس جولوگ فحش اور گندے مناظر کو انٹرنیٹ پر نہیں بھی دیکھتے لیکن وہ عورتوں  کی تصویریں، فنی پکچرز اور کلپس ، مختلف قسم کی ویڈیوزدیکھ رہے ہوتے ہیں ،وہ بھی بد نظری کے گناہ ہی میں مبتلاء ہوتے ہیں ۔بلکہ ایسی  اِسلامک تصاویر اور ویڈیوز جن میں بے پردہ  خواتین کو دکھایا گیا ہو یا اُن میں موسیقی کی دُھنوں کو اِستعمال کیا گیا ہو وہ بھی دیکھنا جائز نہیں،یہ سب بدنظری اور کانوں کے گناہ کی واضح شکلیں ہیں جو ہمارے معاشرے میں بہت تیزی سے پھیلتی چلی جارہی ہیں ۔
(6)ٹی وی میں خبریں نشر کرنے کیلئے جو بے پردہ عورت اناؤنسر بنی ہوتی ہےاُس کو دیکھنا بھی بدنظری ہی ہے ، صرف خبریں دیکھنے اور سننے کی نیت سے اُسے دیکھنا جائز نہیں ہوجاتا ۔بہت سے لوگ ٹی وی دیکھنے اور رکھنے کا عذر یہ پیش کرتے ہیں کہ یہ ہم نے صرف خبروں کیلئے اور حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے کیلئے رکھا ہوا ہے ، حالآنکہ ایک تو اُن کی یہ بات ہی سرے سے غلط اور جھوٹی ہوتی ہے کیونکہ وہ خبروں کے علاوہ بھی بہت کچھ دن رات دیکھ رہے ہوتے ہیں  ،پھر اگر مان بھی لیا جائے کہ وہ صرف خبریں ہی دیکھتے ہیں تو اِس کی کیا ضمانت ہے کہ اُن کے گھر کے دیگر افراد ،گھر کی خواتین اور بچے ٹی وی میں سب کچھ نہیں دیکھتے ،اور اگر بالفرض یہ بھی مان لیں کہ گھر کا ہر فرد صرف خبریں ہی دیکھتا ہے تو کیا خبریں سنانے والی عورت نہیں ہوتی ، نیز کیا خبروں کے درمیان اور شروع و آخر میں ایڈورٹائزنگ(اشتہارات) کے نام پر نیم عُریاں تصویریں 
Flag Counter