Deobandi Books

بد نظری ایک سنگین اور خطرناک گناہ

دنظری ک

13 - 34
حضرت ابوہریرہ﷜فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِس بات سے منع فرمایا کہ کوئی آدمی کسی بےرِیش لڑکے کو تاک کردیکھے۔نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُحِدَّ الرَّجُلُ النَّظَرَ إِلَى الْغُلامِ الأَمْرَدِ۔(ذمّ الہویٰ لابن الجوزی:106)
بعض تابعین فرماتے ہیں :میں کسی نوجوان عابد پر نقصان پہنچانے والے درندے سے بھی زیادہ  اِس بات کو سمجھتا ہوں کہ کسی أمرَد لڑکے کو اُس کے پاس بٹھادیا جائے۔مَا أَنَا بِأَخْوَفَ عَلَى الشَّابِّ النَّاسِكِ مِنْ سَبْعٍ ضَارٍّ مِنَ الْغُلَامِ الْأَمْرَدِ يَقْعُدُ إِلَيْهِ۔(شعب الایمان:5013)(ذمّ الہویٰ لابن الجوزی:107)
مالداروں کے لڑکوں کے ساتھ مت بیٹھا کرو اِس لئے کہ اُن کی صورت عورتوں کی طرح ہوتی ہے اور وہ فتنہ ہونے میں کنواری لڑکیوں سے بھی زیادہ شدید ہوتے ہیں۔لَا تُجَالِسُوا أَوْلَادَ الْأَغْنِيَاءِ، فَإِنَّ لَهُمْ صُوَرًا كَصُوَرِ النِّسَاءِ، وَهُمْ أَشَدُّ فِتْنَةً مِنَ الْعَذَارَى۔(شعب الایمان:5014)
حضرت نجیب بن سری نقل فرماتے ہیں :  کوئی شخص  کسی گھر میں أمرَد(بے رِیش) کے ساتھ رات بسر نہ کرے۔لَا يَبِيتُ الرَّجُلُ فِي بَيْتٍ مَعَ الْمُرْدِ۔(شعب الایمان:5015)
حضرت ابوسہل فرماتے ہیں : عنقریب اِس اُمّت میں ایسے لوگ ہوں گے جن کو (بدفعلی کی وجہ سے)لُوطی کہا جائے گا ۔اور وہ تین قسموں کے ہوں گے: ایک قسم وہ ہوگی جو صرف(أمرد کو) دیکھیں گے،دوسری قسم وہ ہوگی جوہاتھ ملائیں گےاور تیسری قسم وہ ہوگی جو(العیاذ باللہ)اِس کام کو کریں گے۔سَيَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ قَوْمٌ يُقَالُ لَهُمُ اللُّوطِيُّونَ،عَلَى ثَلَاثَةِ أَصْنَافٍ:صِنْفٌ يَنْظُرُونَ، وَصِنْفٌ يُصَافِحُونَ، وَصِنْفٌ يَعْمَلُونَ ذَلِكَ الْعَمَلَ۔(شعب الایمان:5019)

Flag Counter