Deobandi Books

لذت رشک کائنات

ہم نوٹ :

24 - 34
یعنی اللہ والوں  کے سر پر اللہ کی عظمت کا پہاڑ ہوتا ہے اور جب وہ اللہ کی محبت کی باتیں بیان کرتے ہیں تو ان کے لبوں سے علومِ الٰہی کا دریا  رواں ہوتا ہے۔
اللہ کے عاشقوں کی ہر آن نئی شان
اخترؔ زمین پہ اس طرح رہنے کی فکر کر
اپنے  خدا کے غم کو  خدارا لیے ہوئے
دیکھو! اللہ کے عاشق اللہ کی محبت میں ہمیشہ مست رہتے ہیں، جتنا جوانی میں مست ہوتے ہیں اتنا ہی بڑھاپے میں بھی مست رہتے ہیں، ان کے قلوب میں اللہ کی محبت ہر وقت ترقی پذیر رہتی ہے  کیوں کہ اللہ کی شان بھی ہر وقت ترقی پذیر رہتی ہے کُلَّ  یَوۡمٍ ہُوَ  فِیۡ  شَاۡنٍ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہر دن میری نئی شان ہے۔؎ تفسیر روح المعانی  میں ہے کہ یہاں دن سے مراد  وقت ہے یعنی اللہ کی ہر وقت نئی شان  ہے۔؎  اسی لیے ان کے عاشقوں کی بھی ہر وقت نئی شان رہتی ہے۔ اور دنیاوی عاشقوں کا حال کیا ہے؟   ؎
مدت کے بعد جب ان کی صورت بگڑ گئی
صورت نہیں  رہی اور  رغبت نہیں  رہی
صورت ختم ہوگئی تو ان سے رغبت بھی ختم ہوگئی، معشوقوں کا حسن بگڑ گیا اور عشق و عاشقی کی داستاں ختم ہوگئی، اب اس کی طرف دیکھتے بھی نہیں، دیکھتے ہیں تو معشوق بھی شرمندہ پھرتا ہے   کیوں کہ اب اس کے پاس وہ نمک نہیں ہے،وہ بھی دیکھتا ہے کہ ان کی نظریں کچھ بدلی ہوئی ہیں کیوں کہ اب مجھ میں وہ  حسن نہیں رہا لہٰذا  سرکار جو مجھ پر جان دے رہے تھے  اب ان کی نظریں بدلی ہوئی نظر آرہی ہیں،تب اس نے کہا    ؎
بدلے بدلے سے میرے سرکار نظر آتے ہیں
کیوں ایسی محبت کرتے ہو جس سے عاشق معشوق بدلے بدلے نظر آئیں؟  اللہ پر فدا رہو ہمیشہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اہل اللہ کے نورِ باطن کے اثرات 6 1
3 علمِ الٰہی اور عشق الٰہی 6 1
4 عشق ہوسناک کی منازلِ ناپاک 7 1
5 عزتِ مومن کی حرمت 8 1
6 صحابہ کی حفاظتِ نظر کا ایک واقعہ 8 1
7 نعمتِ حلاوتِ ایمانی رشکِ شاہانِ کائنات 9 1
8 اہل تقویٰ کے لیے دو جنتوں کی بشارت 10 1
9 نصیبِ دوستاں اور نصیبِ دشمناں میں فرق 10 1
10 زنجیرِ شریعت درحقیقت زنجیرِ محبت ہے 11 1
11 بدنظری کے گناہ کا ابتلائےعام 12 1
12 ہر گناہ سے بچنا تقویٰ میں داخل ہے 12 1
13 چند حقوق العباد کا تذکرہ 14 1
14 شیخ کی حکم عدولی کرنے والے فیض یافتہ نہیں ہوتے 15 1
15 غمِ دو جہاں سے نجات کا نسخہ 16 1
16 ہر انسان میں گناہوں سے بچنے کی طاقت ہے 17 1
17 حرام مزے ترک کرنے کا لطف 18 1
18 محبتِ الٰہیہ کا بوجھ ارض و سماء بھی نہ اٹھا سکے 18 1
19 گلشن میں بھی ہو نالۂ صحرا لیے ہوئے 19 1
20 ایذائے خلق بلندئ درجات کا باعث ہوتی ہے 20 1
21 خالق سے محبت اور مخلوق سے محبت میں فرق 21 1
22 حکمِ غض بصر عین رحمتِ الٰہی ہے 22 1
23 صحبتِ اولیاء ہر حال میں نافع ہے 23 1
24 اللہ کے عاشقوں کی ہر آن نئی شان 24 1
Flag Counter