Deobandi Books

لذت رشک کائنات

ہم نوٹ :

11 - 34
دوسروں کو پلاتا ہے مگر  خود نہیں پیتا اور سوکھتا چلا جاتا ہےلہٰذا محرومِ مولیٰ ہوکر مت مرو۔ اللہ کے نام پر اختر اپنے دوستوں  سے کہتا ہے، جن لوگوں کو مجھ سے محبت کا دعویٰ ہے ان سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنے نفس کی بُری خواہشات کو توڑ دو اور اچھی خواہشات پوری کرلو جیسے مرغی کھانے کو دل چاہے تو حلال کی دیسی مرغی کھاؤ، بریانی کھاؤ، مرنڈا پیو، انڈا کھاؤ،جس خوشی سے اللہ خوش نہ ہو میں ان خوشیوں سے اہتمام کے ساتھ بچنے کی دعا کرتا ہوں اپنے لیے بھی اور آپ کے لیےبھی۔یہ غیرت کے بھی خلاف ہے اور کمینہ پن بھی ہے کہ نعمت کھاؤ اللہ کی اور باتیں مانو نفس کی۔بتاؤ! اگر خدا دس دن روٹی نہ دے تو کسی حسین کو دیکھ سکو گے؟ لہٰذا جس کی کھاؤ اسی کی گاؤ۔ مسجد کے محراب میں قسم کھاتا ہوں کہ ان شاء اللہ مولیٰ کے قرب کی ایسی لذت پاؤ گے کہ کبھی احساسِ کمتری نہیں ہوگا کہ میں نے دنیا میں حسینوں کو کیوں نہیں دیکھا    ؎
وہ  شاہِ  دو  جہاں   جس  دل  میں آئے 
مزے دونوں جہاں سے بڑھ کے پائے 
مگر نصیبِ دوستاں اور ہے اور نصیبِ دشمناں اور ہے۔ خدا ہم سب کو نصیبِ دشمناں سے نجات عطا فرمائے۔ نافرمانی کرکے حرام لذت لینایہ نصیبِ دشمناں ہے اور حرام خوشیوں سے بچنے کے لیے اپنا دل توڑ کر اپنے مولیٰ کو خوش کرنا نصیبِ دوستاں، نصیبِ اولیاء، نصیبِ اہلِ صفا اور نصیبِ اہلِ وفا ہے۔
اللہ کا عاشق تو خوشی خوشی ارادہ کرتا ہے کہ اے اللہ! کہاں ہماری قسمت کہ ہم ایک سانس بھی آپ کو نا خوش نہ کریں،ہماری ہر سانس آپ پر فدا ہو، ہم ایک سانس بھی آپ کو ناراض کرکے حرام لذتوں کی چشید و کشیدنہ کریں، اللہ اپنے عاشقوں والے نصیب ہمیں عطا فرما دیں اور  اپنے دوستوں اور اولیاء کی حیات نصیب فرمادیں۔ جن لوگوں نے گٹر لائنوں کی سیر کی ہے ان سے پوچھو کہ دل کی تنگی کا کیا حال ہوتا ہے۔
زنجیرِ شریعت درحقیقت زنجیرِ محبت ہے
کاش! میرے احباب میری باتوں کو اپنے دل میں اُتار لیں،یہ چیزیں عمل سے تعلق 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اہل اللہ کے نورِ باطن کے اثرات 6 1
3 علمِ الٰہی اور عشق الٰہی 6 1
4 عشق ہوسناک کی منازلِ ناپاک 7 1
5 عزتِ مومن کی حرمت 8 1
6 صحابہ کی حفاظتِ نظر کا ایک واقعہ 8 1
7 نعمتِ حلاوتِ ایمانی رشکِ شاہانِ کائنات 9 1
8 اہل تقویٰ کے لیے دو جنتوں کی بشارت 10 1
9 نصیبِ دوستاں اور نصیبِ دشمناں میں فرق 10 1
10 زنجیرِ شریعت درحقیقت زنجیرِ محبت ہے 11 1
11 بدنظری کے گناہ کا ابتلائےعام 12 1
12 ہر گناہ سے بچنا تقویٰ میں داخل ہے 12 1
13 چند حقوق العباد کا تذکرہ 14 1
14 شیخ کی حکم عدولی کرنے والے فیض یافتہ نہیں ہوتے 15 1
15 غمِ دو جہاں سے نجات کا نسخہ 16 1
16 ہر انسان میں گناہوں سے بچنے کی طاقت ہے 17 1
17 حرام مزے ترک کرنے کا لطف 18 1
18 محبتِ الٰہیہ کا بوجھ ارض و سماء بھی نہ اٹھا سکے 18 1
19 گلشن میں بھی ہو نالۂ صحرا لیے ہوئے 19 1
20 ایذائے خلق بلندئ درجات کا باعث ہوتی ہے 20 1
21 خالق سے محبت اور مخلوق سے محبت میں فرق 21 1
22 حکمِ غض بصر عین رحمتِ الٰہی ہے 22 1
23 صحبتِ اولیاء ہر حال میں نافع ہے 23 1
24 اللہ کے عاشقوں کی ہر آن نئی شان 24 1
Flag Counter