Deobandi Books

لذت رشک کائنات

ہم نوٹ :

16 - 34
خوشیوں سے اپنے قلب میں ایک اعشاریہ خوشی نہ آنے دیں، ہمیں  ایسا ایمان و حوصلہ عطا فرما دے۔یہ شاہ بازی ہے، مگر شاہ بازی کس سے آتی ہے؟ بازِ شاہی سے آتی ہے، کرگسوں یعنی گِدھ سے نہیں آتی، چاہے وہ جامع الملفوظات ہی کیوں نہ ہو۔ اس کو یاد رکھو کہ محض ملفوظات نوٹ کرنے سے نور نہیں ملے گا،  دین کے خادموں کو ہوشیار ہوجانا چاہیے کہ جب بازِ شاہی سے   شاہ بازی سیکھ لو گے تب تمہاری  تحریروں، تقریروں اور شیخ  کے ملفوظات  نقل کرنے میں     اللہ تعالیٰ برکت عطا کرے گا۔
مولانا رومی صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ   کی اولاد،شاہ خوارزم کا نواسہ آج سے آٹھ سو برس پہلے قونیہ شہر میں اعلان کرتا ہے کہ اے دنیا والو! مجھے اپنے پیر و مرشد شمس الدین تبریزی سے  کیا دولت ملی ہے؟ ؎
بازِ  سلطانم   گشم   نیک  و پیم
فارغ از مردارم و کرگس نیم
 مرشد کے فیض کی دولت اس کے ساتھ کھانا کھانا  نہیں ہے، سفر و حضر میں   تفریح کرنا نہیں ہے،  مرشد کا سب سے بڑا  فیض یہ ہے کہ مرید اپنے اللہ کا بازِ شاہی بن  جائے،اس کی بُری عادتیں  نیک عادتوں سے تبدیل ہوجائیں اور وہ مرنے والوں پر  مرنا چھوڑ دے  کیوں کہ یہ کرگسوں یعنی گِدھوں کا کام ہے،اصلی مرید مرنے والی لاشوں پر اپنی شے یعنی زندگی کو لاشئی نہیں کرتا،لاش پر اپنے کو لاش نہیں کرتا بلکہ  اپنے شیخ سے اپنے مولیٰ پر مرنا سیکھ لیتا ہے ۔ اگر یہ سیکھ لیا تو  تم اصلی مرید ہو، ورنہ اپنے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھو۔ تو مولانا رومی فرماتے ہیں کہ میں مردہ کھانے سے فارغ ہوچکا ہوں، اب جلال الدین کر گس نہیں ہے، گِدھ نہیں ہے جو مردہ کو دیکھے۔اور بازِشاہی بننے کے بعد انہوں نے ساڑھے اٹھائیس ہزار اشعار کہے، ورنہ     کر گس کیا شعر کہے گا۔
غمِ دو جہاں سے نجات کا نسخہ
اب میرے اشعارِ معرفت و محبت ِ الٰہیہ پڑھ کے سنائے جائیں گے،  جب ان میں غم کا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اہل اللہ کے نورِ باطن کے اثرات 6 1
3 علمِ الٰہی اور عشق الٰہی 6 1
4 عشق ہوسناک کی منازلِ ناپاک 7 1
5 عزتِ مومن کی حرمت 8 1
6 صحابہ کی حفاظتِ نظر کا ایک واقعہ 8 1
7 نعمتِ حلاوتِ ایمانی رشکِ شاہانِ کائنات 9 1
8 اہل تقویٰ کے لیے دو جنتوں کی بشارت 10 1
9 نصیبِ دوستاں اور نصیبِ دشمناں میں فرق 10 1
10 زنجیرِ شریعت درحقیقت زنجیرِ محبت ہے 11 1
11 بدنظری کے گناہ کا ابتلائےعام 12 1
12 ہر گناہ سے بچنا تقویٰ میں داخل ہے 12 1
13 چند حقوق العباد کا تذکرہ 14 1
14 شیخ کی حکم عدولی کرنے والے فیض یافتہ نہیں ہوتے 15 1
15 غمِ دو جہاں سے نجات کا نسخہ 16 1
16 ہر انسان میں گناہوں سے بچنے کی طاقت ہے 17 1
17 حرام مزے ترک کرنے کا لطف 18 1
18 محبتِ الٰہیہ کا بوجھ ارض و سماء بھی نہ اٹھا سکے 18 1
19 گلشن میں بھی ہو نالۂ صحرا لیے ہوئے 19 1
20 ایذائے خلق بلندئ درجات کا باعث ہوتی ہے 20 1
21 خالق سے محبت اور مخلوق سے محبت میں فرق 21 1
22 حکمِ غض بصر عین رحمتِ الٰہی ہے 22 1
23 صحبتِ اولیاء ہر حال میں نافع ہے 23 1
24 اللہ کے عاشقوں کی ہر آن نئی شان 24 1
Flag Counter