Deobandi Books

اہل علم پر غلبہ ذکر کی اہمیت

ہم نوٹ :

9 - 34
پڑی ہیں کیوں کہ کثرتِ چھلکا اور کثرت گٹھلی دلالت کرتی ہے کہ آم زیادہ کھایا گیا ہے۔ آہ! اللہ والے دوسروں کا کتنا خیال کرتے ہیں۔
حضرت مفتی اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ میں نے باوجود دولت کے اپنے مکان کو کبھی عمدہ اور شاندار نہیں بنایا کیوں کہ میرے پڑوسی بہت غریب تھے۔ اسی کو لیپا پوتی کرکے گزارہ کرتے رہے۔ اور فرمایا کہ اگر میں اپنا مکان شاندار بنالیتا تو اس سے ان پڑوسیوں کا دل غمگین ہوجاتا۔ یہ کام اگرچہ شرعاً تو جائز تھا لیکن اللہ والوں کے حالات کچھ اور ہی ہوتے ہیں۔ یہ معمولی باتیں نہیں ہیں، بزرگوں سے یہی باتیں سیکھی جاتی ہیں، لوگ لاکھ کتابیں پڑھ لیں مگر یہ آداب اور اہل اللہ کے یہ اخلاق ان کی صحبتوں سے نصیب ہوتے ہیں۔
اصلاحِ اخلاق کے لیے صحبت ِ اہل اللہ کی  ضرورت
اگر صحبت کی ضرورت نہیں تھی تو مولانا رشید احمدگنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کیا معمولی عالم تھے؟ پھر وہ حاجی امداد اﷲ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں کیوں گئے؟ جبکہ ان کے پاس بخاری شریف پڑھنے کے لیےسمرقند وبخارا اور بلخ سے علماء آتے تھے۔ آج علم کے چند حرف پڑھ کر مولوی کبر کا پہاڑ بن جاتا ہے ۔
میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ امام غزالی کا قول نقل کرتے تھے کہ جو مولوی کسی اہل اللہ سے اصلاحی تعلق قائم نہیں کرے گا وہ نفس کا کتا ہوگا۔ تو دیکھیے:        کچرا پھینکنے کا بھی ادب سکھادیا،یہ وجد میں آنے والی بات ہے یا نہیں؟اسی لیے مولانا گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ میں حاجی امداد اللہ صاحب کے پاس مسائل سیکھنے نہیں گیا تھا، مسائل تو حاجی صاحب کو مجھ سے پوچھنا پڑیں گے، میں تو ان سے اپنے علم پر عمل کرنے کا پیٹرول لینے گیا تھا۔
دیکھیے! ایک بہت بڑا عالم ہے، نئی کار خریدی ہے، اب کار چلارہا ہے لیکن انجن میں پیٹرول نہیں ہے اور پیٹرول پمپ والا بالکل جاہل ہے، شکل بھی عجیب ہے لیکن اس عالم صاحب کو اگر کار چلانی ہے تو پیٹرول لینے کے لیے اس جاہل کے پاس جانا پڑے گا۔   دیکھ لیجیے! دنیا میں بھی اس کی مثالیں موجود ہیں۔ تو اسی لیے ہمارے اکابر نے حضرت حاجی صاحب    رحمۃ اللہ علیہ کے پاس جاکر اپنے نفس کو مٹایا، اللہ اللہ کیا، اس کے بعد  ان حضرات کو جو درجہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 زبانِ دردِ دل کے بیان کی تاثیر 7 1
3 کابر کا ایذاء خلق سے بچنے کا اہتمام 8 1
4 اصلاحِ اخلاق کے لیے صحبت ِ اہل اللہ کی ضرورت 9 1
5 صحبت کن لوگوں کی اختیار کرنی چاہیے؟ 12 1
6 بڑے بوڑھوں کو حقیر نہ سمجھیں 12 1
7 قلوبِ اہلِ دل سے فیض منتقل ہونے کی ایک عمدہ مثال 14 1
8 ایمان کیسے تازہ کریں؟ 14 1
9 قیامت کے دن چہرہ روشن ہونے کا وظیفہ 16 1
10 ساتوں آسمان سے بہتر وظیفہ 16 1
11 اہل اللہ کے عظیم الشان مجاہدات 17 1
12 خدّام دین کے لیے ذکر کی اہمیت 19 1
13 ذکر کرتے وقت کیا مراقبہ کریں؟ 21 1
14 ذکر کرنے کا بہترین طریقہ 24 1
15 نیم پیر خطرۂ حیات 26 1
16 لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا طریقہ 26 1
17 اَللہ اَللہ کے ذکر کا طریقہ 26 1
18 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنے پر مغفرت کی بشارت 27 1
19 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنےکا آسان طریقہ 28 1
20 اَللہ اَللہ اور لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا قرآن پاک سے ثبوت 29 1
21 اہل اللہ کی وجد آفرین دعائیں 30 1
22 پیش لفظ 6 1
Flag Counter