Deobandi Books

اہل علم پر غلبہ ذکر کی اہمیت

ہم نوٹ :

7 - 34
اہل علم پر غلبۂ ذکر کی اہمیت
اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّا بَعْدُ
فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
فَسۡـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکۡرِ  اِنۡ  کُنۡتُمۡ  لَا تَعۡلَمُوۡنَ1؎
 وَقَالَ رَسُوْلُ ا للہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ  وَسَلَّمَ  جَدِّدُوْا اِیْمَانَکُمْ  بِقَوْلِ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُوَقَالَ رَسُوْلُ ا للہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ  وَسَلَّمَ   سَائِلُوا الْعُلَمَآءَ وَ جَالِسُوا الْکُبَرَآءَ وَخَالِطُوا الْحُکَمَآءَ3؎
اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں کہ جو لوگ بے علم ہیں، جن کو علم نہیں ہے، وہ اہل علم سے دین کی باتیں پوچھ لیا  کریں۔ لیکن اس آیت فَسۡـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکۡرِ میں جو لفظ نازل ہوا وہ  اَہۡلَ الذِّکۡرِ ہے،تو اس آیت میں اہل ذکر سے مراد اہل علم ہیں۔ تو  اللہ تعالیٰ نے اہل علم یعنی علماء کو اہل ذکر سے کیوں تعبیر کیا؟ آیت میں لفظ اہل علم بھی تو نازل ہوسکتا تھا،فَاسْئَلُوا الْعُلَمَاءَ یا فَاسْئَلُوا اَہْلَ الْعِلْمِ یعنی اہل علم سے پوچھ لیا کرو لیکن اہل علم کو اہل ذکر سے کیوں تعبیر کیا گیا؟ میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے کیا عظیم علوم تھے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت کو عطا فرمائے تھے۔
زبانِ دردِ دل کے بیان کی تاثیر
میرے سامنے مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے میرے شیخ
_____________________________________________
1؎   الانبیاء:7کنز العمال:416/1(1768)، با ب فی الذکر وفضیلتہ، مطبوعہ مؤسسۃ الرسالۃ کنز العمال:7/9،(24661)باب فی الترغیب فیہا، مطبوعہ مؤسسۃ الرسالۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 زبانِ دردِ دل کے بیان کی تاثیر 7 1
3 کابر کا ایذاء خلق سے بچنے کا اہتمام 8 1
4 اصلاحِ اخلاق کے لیے صحبت ِ اہل اللہ کی ضرورت 9 1
5 صحبت کن لوگوں کی اختیار کرنی چاہیے؟ 12 1
6 بڑے بوڑھوں کو حقیر نہ سمجھیں 12 1
7 قلوبِ اہلِ دل سے فیض منتقل ہونے کی ایک عمدہ مثال 14 1
8 ایمان کیسے تازہ کریں؟ 14 1
9 قیامت کے دن چہرہ روشن ہونے کا وظیفہ 16 1
10 ساتوں آسمان سے بہتر وظیفہ 16 1
11 اہل اللہ کے عظیم الشان مجاہدات 17 1
12 خدّام دین کے لیے ذکر کی اہمیت 19 1
13 ذکر کرتے وقت کیا مراقبہ کریں؟ 21 1
14 ذکر کرنے کا بہترین طریقہ 24 1
15 نیم پیر خطرۂ حیات 26 1
16 لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا طریقہ 26 1
17 اَللہ اَللہ کے ذکر کا طریقہ 26 1
18 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنے پر مغفرت کی بشارت 27 1
19 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنےکا آسان طریقہ 28 1
20 اَللہ اَللہ اور لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا قرآن پاک سے ثبوت 29 1
21 اہل اللہ کی وجد آفرین دعائیں 30 1
22 پیش لفظ 6 1
Flag Counter