Deobandi Books

اہل علم پر غلبہ ذکر کی اہمیت

ہم نوٹ :

17 - 34
ان کا منہ اس قابل تھا، یہ نبیوں کا مقام ہے، ان کا اللہ سے خاص تعلق ہوتا ہے۔ تواللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے موسیٰ! لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھا کرو، تو کہنے لگے کہ یا اللہ! یہ وظیفہ تو آپ نے ہر نبی کو دیا ہے، اس میں میری کیا خصوصیت رہی؟ فرمایا کہ اے موسی! اگر لَاۤ  اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی قیمت کو سمجھتے تو ایسی بات نہ کہتے، یہ میں بہت بڑی چیز دے رہا ہوں۔ حدیث میں ہے،سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے موسی لَاۤ  اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کو معمولی مت سمجھو، اگر ترازو کے ایک پلڑے میں ساتوں آسمان رکھ دو اور ساتوں آسمان کے فرشتوں کو رکھ دو اور دوسرے پلڑے میں یہ کلمہ رکھ دو تو کلمہ لَاۤ  اِلٰہَ اِلَّا اللہُ     کا پلڑا وزنی ہوجائے گا، اس کا وزن بڑھ جائے گا، تو میں تم کو ساتوں آسمان سے بہتر اور ساتوں آسمان کے فرشتوں سے بہتر اور وزنی چیز دے رہا ہوں۔
لہٰذا ہم لوگ جب لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُپڑھیں تو اس تصور سے پڑھیں کہ اللہ نے ہم غریبوں،مسکینوں کو کتنی عظیم نعمت دی ہے، ہمیں ساتوں آسمان سے افضل دولت ملی ہے، ساتوں آسمان کے ملائکہ سے زیادہ وزنی چیز ملی ہے۔جس کو خدا اس کلمہ کو پڑھنے کی توفیق دے، وہ اپنی خوش قسمتی پر اﷲ کا شکریہ ادا کرے کہ اے خدا! آپ نے میری قسمت کو کتنا بہتر بنایا ہے کہ آج آپ نے ساتوں آسمان سے بہتر اور ساتوں آسمان کے فرشتوں سے زیادہ وزنی چیز کو میری زبان سے ادا کروایا ہے لہٰذا  اب اس کو قبول بھی فرمالیجیے۔اور پھر دعا بھی کرلیجیے کہ یااللہ جتنا بڑا آپ کا نام ہے اتنا بڑا ہم پر فضل  فرمادیجیے۔
اہل اللہ کے عظیم الشان مجاہدات
 بعض حاسدین نے پریس میں جاکر میری ہی کتابوں سے میرا نام کٹوادیا اور اس طرح مجھ کو مٹانے کی کوشش کی، لیکن جتنا انہوں نے چراغ کو پھونکا اتنا ہی اللہ نے میرے چراغ کو روشن کیا۔ جب کوئی ستاتا ہے تو غالب کے یہ اشعار یاد آجاتے ہیں    ؎
دل ہی تو ہے نہ سنگ  و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوں
روئیں  گے  ہم  ہزار  بار  ہم کو  کوئی   ستائے   کیوں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 زبانِ دردِ دل کے بیان کی تاثیر 7 1
3 کابر کا ایذاء خلق سے بچنے کا اہتمام 8 1
4 اصلاحِ اخلاق کے لیے صحبت ِ اہل اللہ کی ضرورت 9 1
5 صحبت کن لوگوں کی اختیار کرنی چاہیے؟ 12 1
6 بڑے بوڑھوں کو حقیر نہ سمجھیں 12 1
7 قلوبِ اہلِ دل سے فیض منتقل ہونے کی ایک عمدہ مثال 14 1
8 ایمان کیسے تازہ کریں؟ 14 1
9 قیامت کے دن چہرہ روشن ہونے کا وظیفہ 16 1
10 ساتوں آسمان سے بہتر وظیفہ 16 1
11 اہل اللہ کے عظیم الشان مجاہدات 17 1
12 خدّام دین کے لیے ذکر کی اہمیت 19 1
13 ذکر کرتے وقت کیا مراقبہ کریں؟ 21 1
14 ذکر کرنے کا بہترین طریقہ 24 1
15 نیم پیر خطرۂ حیات 26 1
16 لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا طریقہ 26 1
17 اَللہ اَللہ کے ذکر کا طریقہ 26 1
18 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنے پر مغفرت کی بشارت 27 1
19 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنےکا آسان طریقہ 28 1
20 اَللہ اَللہ اور لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا قرآن پاک سے ثبوت 29 1
21 اہل اللہ کی وجد آفرین دعائیں 30 1
22 پیش لفظ 6 1
Flag Counter