Deobandi Books

اہل علم پر غلبہ ذکر کی اہمیت

ہم نوٹ :

28 - 34
لیے دل میں کہا، زبان سے کوئی حرکت نہیں کی صرف دل میں کہا کہ یَا اَللہْ! فَوَہَبْتُ لِاُمِّہٖ ثَوَابَ تَحْلِیْلَۃِ الْمَذْکُوْرَۃِ میں نے اس کی ماں کو ستر ہزارلَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کا ثواب بخش دیا۔ فَضَحِکَ الشَّابُپس وہ نوجوان زور سے ہنسا ، شیخ نے پوچھا مَا ہٰذَا ضَحِکْتُمْ؟تم کیوں ہنسے؟ اس نے کہا اِنِّیْ اَرٰی اُمِّیْ فِیْ حُسْنِ الْمَآبِمیں اپنی ماں کو جنت میں دیکھ رہا ہوں۔ شیخ فرماتے ہیں کہ فَاَرَدتُّ صِحَّۃَ کَشْفِہٖ بِصِحَّۃِ ھٰذَا الْحَدِیْثِ وَصِحَّۃَ ھٰذَا الْحَدِیْثِ بِصِحَّۃِ کَشْفِہٖ8؎ اس کے کشف سے میرا اس حدیث کی صحت پر یقین اور بڑھ گیا اور حدیث کی صحت سے اس کے کشف پر یقین اور بڑھ گیا کہ یہ واقعی ولی اللہ اور صاحبِ کشف ہے۔
ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنےکا آسان طریقہ
مشکوٰۃ کی شرح ہے ’’مظاہر حق‘‘ اس میں لکھا ہے کہ پہلے زمانہ میں صوفیاء کلمہلَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی پانچ تسبیح بتاتے تھے اور تمام اکابر نے بھی یہی لکھا ہے کہ پانچ سو مرتبہ پڑھو، اس طرح پانچ مہینے میں پچھتر ہزار مرتبہ ہوجاتا ہے۔ اور آٹھ دس دفعہ لَاۤ  اِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھنے کے بعد درمیان درمیان میں محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ کر کلمہ پورا کرلو۔
تو روزانہ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی پانچ تسبیح پڑھنے سے پانچ مہینے میںپچھتر ہزار مرتبہ کلمہ پورا ہوگا۔ تو ہر پانچ ماہ بعد اپنے کسی رشتہ دار مثلاً ابا کو، والدہ کو، دادا کو، دادی کو،نانا کو، نانی کو  ستّر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھ کر بخش سکتے ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ مرنے کے بعد ہی ثواب بخشا جاتا ہے حالاں کہ زندگی میں بھی کسی کو ثواب بخش سکتے ہیں۔تو اگر روزانہ پانچ سو مرتبہ کلمہ پڑھیں گے تو ہر پانچ ماہ بعد پچھتر ہزار ہوجائے گا، ستّرہزار کسی رشتہ دار کو بخش دیں تو پانچ ہزار بچ جائے گا، چودہ مہینے  میں یہ اضافی پانچ ہزا ر جمع ہوتے ہوتے مزید ستّر ہزار ہوجائے گا۔
لہٰذا آپ لوگ اس کا ارادہ کرلیں بلکہ آج سے وعدہ کرلیں، ایک وعدہ ہوتا ہے بمنزلہ ارادہ لیکن آپ لوگ پکا ارادہ کرلیجیے کہ ایک تسبیح تو سب لوگ پڑھیں گے ورنہ اگر اللہ توفیق دے تو پانچ تسبیح پڑھیں جو پچیس منٹ میں پوری ہوجاتی ہیں۔ اللہ ہمیں روزانہ چوبیس
_____________________________________________
8؎  مرقاۃ المفاتیح:200/3، باب ماعلی المأموم من المتابعۃ وحکم المسبوق،دارالکتب العلمیۃ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 زبانِ دردِ دل کے بیان کی تاثیر 7 1
3 کابر کا ایذاء خلق سے بچنے کا اہتمام 8 1
4 اصلاحِ اخلاق کے لیے صحبت ِ اہل اللہ کی ضرورت 9 1
5 صحبت کن لوگوں کی اختیار کرنی چاہیے؟ 12 1
6 بڑے بوڑھوں کو حقیر نہ سمجھیں 12 1
7 قلوبِ اہلِ دل سے فیض منتقل ہونے کی ایک عمدہ مثال 14 1
8 ایمان کیسے تازہ کریں؟ 14 1
9 قیامت کے دن چہرہ روشن ہونے کا وظیفہ 16 1
10 ساتوں آسمان سے بہتر وظیفہ 16 1
11 اہل اللہ کے عظیم الشان مجاہدات 17 1
12 خدّام دین کے لیے ذکر کی اہمیت 19 1
13 ذکر کرتے وقت کیا مراقبہ کریں؟ 21 1
14 ذکر کرنے کا بہترین طریقہ 24 1
15 نیم پیر خطرۂ حیات 26 1
16 لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا طریقہ 26 1
17 اَللہ اَللہ کے ذکر کا طریقہ 26 1
18 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنے پر مغفرت کی بشارت 27 1
19 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنےکا آسان طریقہ 28 1
20 اَللہ اَللہ اور لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا قرآن پاک سے ثبوت 29 1
21 اہل اللہ کی وجد آفرین دعائیں 30 1
22 پیش لفظ 6 1
Flag Counter