Deobandi Books

اہل علم پر غلبہ ذکر کی اہمیت

ہم نوٹ :

29 - 34
گھنٹے یعنی چودہ سو چالیس منٹ کی زندگی دیتا ہے، تو چودہ سو منٹ اپنے کھانے پینے کے لیے رکھ لو، اپنی دنیا کے لیے رکھ لو اور چالیس منٹ اللہ کے لیے تسبیح لے کر بیٹھ جاؤ۔ تو پچیس منٹ میں لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی پانچ تسبیح ہوجاتی ہیں پھر  دیکھو کہ قلب نور سے بھر جائے گا، پھر آپ کا منبر منبر ہوگا، پھر آپ کی  تقریر میں جان آجائے گی ان شاء اللہ۔ اور وہ جملہ پھرسمجھ لومَنْ لَا وِرْدَ لَہٗ لَا وَارِدَ لَہٗ، جو ورد و وظیفے نہیں کرتا اس کے قلب میں مضامین کی آمد نہیں ہوتی،اور اگر اللہ اللہ کرنے والا ہے تو اللہ والوں کی جوتیاں اُٹھانے کے صدقہ میں ان کی زبان سے ایسے علوم نکلتے ہیں کہ بڑے بڑے علماء حیران ہوجاتے ہیں۔
میں آج کل بیان نہیں کرتا لیکن کبھی کبھی بتقاضۂ قلب بیان کردیتا ہوں، جب    دل میں جوش اُٹھتا ہے جیسے ماں کی چھاتی میں دودھ زیادہ ہوتا ہے تو وہ بچے کو تلاش کرتی      ہے ورنہ تکلیف میں رہتی ہے۔ تو میری روح میں اس وقت تقاضا پیدا ہوا کہ میں آپ حضرات کو  لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ  کا ذکر سکھادوں، پھر پتا نہیں موقع ملے یا نہیں، زندگی ایک دن خاموش ہونے والی ہے، چراغِ زندگی بجھنے والا ہے۔ اس لیے جلدی جلدی اپنی حیات کو کارآمد بنالیں اور  وطن آخرت کی تیاری کرلیں، کچھ آگے کے لیے بھیج دیں۔
اَللہ اَللہ اور لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا قرآن پاک سے ثبوت
تو اس کلمہ سے بڑھ کر کسی اور کلمہ سے اتنا سلوک طے نہیں ہوتا کیوں کہ یہ نص قرآن سے ثابت ہے:
وَ اذۡکُرِ اسۡمَ رَبِّکَ وَ تَبَتَّلۡ  اِلَیۡہِ تَبۡتِیۡلًا  رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَ الۡمَغۡرِبِ لَاۤ  اِلٰہَ  اِلَّا ہُوَ فَاتَّخِذۡہُ  وَکِیۡلًاقاری ثناء اﷲ پانی پتی تفسیرِ مظہری میں لکھتے ہیں کہ صوفیاء اللہ اللہ کا جو ذکر بتاتے ہیں وہ  وَ اذۡکُرِ اسۡمَ رَبِّکَ سے ثابت ہے کہ اپنے رب کا نام لیجیے۔ 10؎ اور لَاۤ  اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کا ذکر کہاں
_____________________________________________
9؎   المزمل: 9-8
10؎   التفسیر المظہری:111/10، المزمل(9)، داراحیاء التراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 زبانِ دردِ دل کے بیان کی تاثیر 7 1
3 کابر کا ایذاء خلق سے بچنے کا اہتمام 8 1
4 اصلاحِ اخلاق کے لیے صحبت ِ اہل اللہ کی ضرورت 9 1
5 صحبت کن لوگوں کی اختیار کرنی چاہیے؟ 12 1
6 بڑے بوڑھوں کو حقیر نہ سمجھیں 12 1
7 قلوبِ اہلِ دل سے فیض منتقل ہونے کی ایک عمدہ مثال 14 1
8 ایمان کیسے تازہ کریں؟ 14 1
9 قیامت کے دن چہرہ روشن ہونے کا وظیفہ 16 1
10 ساتوں آسمان سے بہتر وظیفہ 16 1
11 اہل اللہ کے عظیم الشان مجاہدات 17 1
12 خدّام دین کے لیے ذکر کی اہمیت 19 1
13 ذکر کرتے وقت کیا مراقبہ کریں؟ 21 1
14 ذکر کرنے کا بہترین طریقہ 24 1
15 نیم پیر خطرۂ حیات 26 1
16 لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا طریقہ 26 1
17 اَللہ اَللہ کے ذکر کا طریقہ 26 1
18 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنے پر مغفرت کی بشارت 27 1
19 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنےکا آسان طریقہ 28 1
20 اَللہ اَللہ اور لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا قرآن پاک سے ثبوت 29 1
21 اہل اللہ کی وجد آفرین دعائیں 30 1
22 پیش لفظ 6 1
Flag Counter