Deobandi Books

اہل علم پر غلبہ ذکر کی اہمیت

ہم نوٹ :

10 - 34
ملا وہ دنیا کے سامنے ہے۔حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب ہم لوگ حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پاس نہیں گئے تھے تو  امت کے نزدیک ہمارا کوئی مقام نہیں تھا مگر جب حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت میں گئے، تہجد پڑھی، اللہ اللہ کیا اس کے بعداللہ تعالیٰ نے ہم کو کیا مقام عطا فرمایا  ؎
تو  نے  مجھ کو  کیا  سے کیا  شوقِ فراواں کردیا
پہلے جاں پھر جانِ جاں، پھر جانِ جاناں کردیا
کئی گھنٹے عبادت کرنے کے بعد شاہ ولی اللہ کے بیٹے شاہ عبدالقادر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے، اسی حالت میں مسجد سے باہر نکلے تو ایک کتے پر نظر پڑگئی، بس وہ کتا جہاں جاتا تھا دلّی کے سارے کتے اس کے سامنے ادب سے بیٹھتے تھے     ؎
تابِ نظر نہیں تھی کسی  شیخ  و شاب  میں
ان کی جھلک بھی تھی میری چشم پرآب میں
جو آنسو اللہ کے لیے نکلتے ہیں، ان آنسوؤں میں اللہ کی تجلیات ہوتی ہیں۔ شیخ کے آنسو مریدین کے قلوب کے ایمان کو ہرا بھرا کردیتے ہیں جیسے کسان اپنی کھیتی کو پانی دے کر کھیت کو ہرا بھرا کرتا ہے، ایسے ہی اگر کسی کے دینی مربی اور شیخ کے آنسو نکل آئیں تو وہ آنسو تمام طالبین کے قلوب کے ایمان کو ہرا بھرا کردیتے ہیں۔
تو میں اپنے شیخ کی بات نقل کررہا ہوں جن کو اللہ نے بہت زیادہ علم و نور عطا فرمایا تھا، وہ جتنے بڑے دُرویش تھے اتنے ہی زبردست عالم بھی تھے۔ جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری       ٹاؤن کے ایک مُدَرِّس مولانا عبدالرشید نعمانی صاحب جامعہ بنوری ٹاؤن میں حضرت کی ایک علمی تقریر سن کر کہنے لگے کہ میں تو آج مار کھاگیا اور پھر ہنس کر ایک جملہ فرمایا کہ مولوی مولوی ہی سے مار کھاتا ہے، اگر میں یہ علمی تقریر نہ سنتا تو ان کا معتقد نہ ہوتا۔ حضرت کو تفسیر بیضاوی اور بڑی بڑی کتابوں کے حاشیے زبانی یاد تھے، جب حضرت ان کو نقل کرتے تو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ بڑے بڑے علماء مثلاً مولانا ظفر احمد عثمانی، مولانا احتشام الحق تھانوی اور مولانا یوسف بنوری رحمۃ اللہ علیہم میرے شیخ کے سامنے ادب سے بیٹھتے تھے۔ اور 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 زبانِ دردِ دل کے بیان کی تاثیر 7 1
3 کابر کا ایذاء خلق سے بچنے کا اہتمام 8 1
4 اصلاحِ اخلاق کے لیے صحبت ِ اہل اللہ کی ضرورت 9 1
5 صحبت کن لوگوں کی اختیار کرنی چاہیے؟ 12 1
6 بڑے بوڑھوں کو حقیر نہ سمجھیں 12 1
7 قلوبِ اہلِ دل سے فیض منتقل ہونے کی ایک عمدہ مثال 14 1
8 ایمان کیسے تازہ کریں؟ 14 1
9 قیامت کے دن چہرہ روشن ہونے کا وظیفہ 16 1
10 ساتوں آسمان سے بہتر وظیفہ 16 1
11 اہل اللہ کے عظیم الشان مجاہدات 17 1
12 خدّام دین کے لیے ذکر کی اہمیت 19 1
13 ذکر کرتے وقت کیا مراقبہ کریں؟ 21 1
14 ذکر کرنے کا بہترین طریقہ 24 1
15 نیم پیر خطرۂ حیات 26 1
16 لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا طریقہ 26 1
17 اَللہ اَللہ کے ذکر کا طریقہ 26 1
18 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنے پر مغفرت کی بشارت 27 1
19 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنےکا آسان طریقہ 28 1
20 اَللہ اَللہ اور لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا قرآن پاک سے ثبوت 29 1
21 اہل اللہ کی وجد آفرین دعائیں 30 1
22 پیش لفظ 6 1
Flag Counter