Deobandi Books

اہل علم پر غلبہ ذکر کی اہمیت

ہم نوٹ :

33 - 34
اس وعظ سے کامل نفع حاصل کرنے کے لیے یہ دستور العمل کیمیا اثر رکھتا ہے
دستور العمل
حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا شاہ محمد اشرف علی صاحب  تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
وہ دستور العمل جو دل پر سے پردے اٹھاتا ہے، جس کے چند اجزاء ہیں، ایک تو کتابیں دیکھنا یا سننا۔ دوسرے مسائل دریافت کرتے رہنا۔ تیسرے اہل اللہ کے پاس آنا جانا اور اگر ان کی خدمت میں آمد و رفت نہ ہو سکے تو بجائے ان کی صحبت کے ایسے بزرگوں کی حکایات و ملفوظات ہی کا مطالعہ کرو یا سن لیا  کرو اور اگر تھوڑی دیر ذکر اللہ بھی کر لیا کروتو یہ اصلاحِ قلب  میں بہت ہی معین  ہےاور اسی ذکر کے وقت میں سے کچھ وقت محاسبہ کے لیے نکال لو جس میں اپنے نفس سے اس طرح باتیں کرو کہ :
”اے نفس! ایک دن دنیا سے جانا ہے۔ موت بھی آنے والی ہے۔ اُس وقت یہ سب مال و دولت یہیں رہ جائے گا۔بیوی بچے سب تجھے چھوڑ دیں گے۔ اور اللہ تعالیٰ سے واسطہ پڑے گا۔اگر تیرے پاس نیک اعمال زیادہ ہوئے تو بخشا جائے گا اور گناہ زیادہ ہوئے تو جہنم کا عذاب بھگتنا پڑے گا جو برداشت کے قابل نہیں ہے۔ اس لیے تو اپنے انجام کو سوچ اور آخرت کے لیے کچھ سامان کر۔  عمر بڑی قیمتی دولت ہے۔ اس کو فضول رائیگاں مت بر باد کر۔ مرنے کے بعد تو اُس کی تمنا کرے گا کہ کاش! میں کچھ نیک عمل کر لوں جس سے مغفرت ہوجائے۔ مگر اس وقت تجھے یہ حسرت مفید نہ ہوگی۔ پس زندگی کو غنیمت سمجھ کر اس وقت اپنی مغفرت کا سامان کرلے۔“
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 زبانِ دردِ دل کے بیان کی تاثیر 7 1
3 کابر کا ایذاء خلق سے بچنے کا اہتمام 8 1
4 اصلاحِ اخلاق کے لیے صحبت ِ اہل اللہ کی ضرورت 9 1
5 صحبت کن لوگوں کی اختیار کرنی چاہیے؟ 12 1
6 بڑے بوڑھوں کو حقیر نہ سمجھیں 12 1
7 قلوبِ اہلِ دل سے فیض منتقل ہونے کی ایک عمدہ مثال 14 1
8 ایمان کیسے تازہ کریں؟ 14 1
9 قیامت کے دن چہرہ روشن ہونے کا وظیفہ 16 1
10 ساتوں آسمان سے بہتر وظیفہ 16 1
11 اہل اللہ کے عظیم الشان مجاہدات 17 1
12 خدّام دین کے لیے ذکر کی اہمیت 19 1
13 ذکر کرتے وقت کیا مراقبہ کریں؟ 21 1
14 ذکر کرنے کا بہترین طریقہ 24 1
15 نیم پیر خطرۂ حیات 26 1
16 لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا طریقہ 26 1
17 اَللہ اَللہ کے ذکر کا طریقہ 26 1
18 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنے پر مغفرت کی بشارت 27 1
19 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنےکا آسان طریقہ 28 1
20 اَللہ اَللہ اور لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا قرآن پاک سے ثبوت 29 1
21 اہل اللہ کی وجد آفرین دعائیں 30 1
22 پیش لفظ 6 1
Flag Counter