Deobandi Books

اہل علم پر غلبہ ذکر کی اہمیت

ہم نوٹ :

18 - 34
تو میں نے حاسدین کے لیے،اپنے کو مٹانے کی کوشش کرنے والوں کے لیے ایک شعر کہا تھا     ؎
ایک قطرہ اگر ہوتا تو وہ چھپ بھی جاتا
 کس طرح خاک  چھپائے  گی لہو کا دریا
کوئی خون کے دریا کو کیسے چھپا سکتا ہے؟ اختر کو اللہ تعالیٰ نے پندرہ سال شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت میں رکھا ہے، کیا ان اللہ والوں کی نظریں ایسے ہی ضایع ہوجائیں گی؟ کیا ان اولیاء اللہ کی نظریں اور ان کی صحبتیں بے کار جائیں گی؟ جب کتوں پر ان کی پاک نگاہوں کا اثر ہوتا ہے تو کیا انسانوں پر کچھ اثر نہ ہوگا؟
شاہ ولی اللہ کے بیٹے شاہ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ تفسیر موضح القرآن کے مصنف کئی گھنٹے عبادت کے بعد اشکبار آنکھوں سے مسجد سے نکلے تو باہر ایک کتا بیٹھا تھا۔ حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس کتے پر ان کی ایک نظر پڑگئی، پھر تو وہ کتا جہاں جاتا تھا سارے دہلی کے کتے اس کے سامنے باادب بیٹھتے تھے۔ تو حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ آہ! جب اللہ والوں کی نظر سے جانور محروم نہیں رہتے تو انسان کیسے محروم رہ سکتے ہیں۔
مولانا شاہ محمد احمد صاحب کو بھی بہت ستایا گیا تھا۔ دین کے خادموں کو ہمیشہ ستایا جاتا ہے، اور جتنا ستایا جاتا ہے اتنا ہی اللہ تعالیٰ اپنے قرب کا اعلیٰ مقام دیتے ہیں، اور ستایا اس لیے جاتا ہے تاکہ ان میں کبر نہ پیدا ہو، بڑائی نہ پیدا ہو، عزت کا بیلنس قائم رہے ورنہ اگر مجاہدہ نہ ہو تو جیسےاچانک کسی کو بہت زیادہ دولت دے دی جائے تو مارے خوشی کے اس کا ہارٹ فیل ہوجائے۔ مولانا شاہ محمد احمد صاحب کی اتنی بڑی شخصیت ہے کہ مولانا علی میاں ندوی اور میرے شیخ شاہ عبد الغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ جیسے بڑے بڑے علماء ان سے دُعائیں لیتے ہیں جبکہ حضرت نے کبھی کسی مدرسہ میں پڑھایابھی نہیں۔ ایک مرتبہ مجھ سے فرمایا کہ جب میں نے بدعتوں کا رد کیا تو بدعتیوں نے تین دن تک میرے کنویں کا پانی بند کردیا، تین دن تک میں اور میرے بچے سب پیاسے رہے، پھر تیسری رات کو خواب میں حکیم الامت تھانوی،مولانا رشید احمدگنگوہی اور مولانا شاہ محمد آفاق صاحب رحمۃ اللہ علیہم یعنی شاہ فضل رحمٰن صاحب کے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 زبانِ دردِ دل کے بیان کی تاثیر 7 1
3 کابر کا ایذاء خلق سے بچنے کا اہتمام 8 1
4 اصلاحِ اخلاق کے لیے صحبت ِ اہل اللہ کی ضرورت 9 1
5 صحبت کن لوگوں کی اختیار کرنی چاہیے؟ 12 1
6 بڑے بوڑھوں کو حقیر نہ سمجھیں 12 1
7 قلوبِ اہلِ دل سے فیض منتقل ہونے کی ایک عمدہ مثال 14 1
8 ایمان کیسے تازہ کریں؟ 14 1
9 قیامت کے دن چہرہ روشن ہونے کا وظیفہ 16 1
10 ساتوں آسمان سے بہتر وظیفہ 16 1
11 اہل اللہ کے عظیم الشان مجاہدات 17 1
12 خدّام دین کے لیے ذکر کی اہمیت 19 1
13 ذکر کرتے وقت کیا مراقبہ کریں؟ 21 1
14 ذکر کرنے کا بہترین طریقہ 24 1
15 نیم پیر خطرۂ حیات 26 1
16 لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا طریقہ 26 1
17 اَللہ اَللہ کے ذکر کا طریقہ 26 1
18 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنے پر مغفرت کی بشارت 27 1
19 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنےکا آسان طریقہ 28 1
20 اَللہ اَللہ اور لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا قرآن پاک سے ثبوت 29 1
21 اہل اللہ کی وجد آفرین دعائیں 30 1
22 پیش لفظ 6 1
Flag Counter