Deobandi Books

اہل علم پر غلبہ ذکر کی اہمیت

ہم نوٹ :

11 - 34
ڈاکٹر عبد الحی صاحب رحمۃ اللہ علیہ تو حضرت سے باقاعدہ اصلاحی تعلق رکھتے تھے۔ میری آنکھوں کے سامنے ان کے خطوط آتے تھے اور میرے شیخ فرماتے تھے کہ یہ جواب لکھ دو۔           ڈاکٹر صاحب جب جونپور سے میرے شیخ کی خدمت میں پھولپور ا ٓتے تھے تو حضرت         ڈاکٹر صاحب کی خدمت اس فقیر کے سپرد ہوتی تھی۔ میں نے بزرگانِ دین اور علمائے دیوبند کے سر میں تیل کی مالش بھی کی ہے۔
اہلِ علم کو اہلِ ذکر سے تعبیر کرنے  کا راز
تو میرے شیخ فرماتے تھے کہ اہل ذکر سے کیا مراد ہے؟ اہل علم مراد ہیں۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اَلْمُرَادُ بِاَہْلِ الذِّکْرِالْعُلَمَآءُ بِاَخْبَارِ الْاُمَمِ السَّالِفَۃِ4 ؎  یعنی اہل ذکر سے علماء مراد ہیں۔ تو جب علماء مراد ہیں تو اللہ تعالیٰ نے لفظ علماء کیوں نازل نہیں فرمایا؟ اللہ تعالیٰ نے اہل علم کے بجائے اہل ذکر کیوں نازل فرمایا؟ تو حضرت فرماتے تھے کہ یہاں اہل علم  کے بجائے اہل ذکر اس لیے نازل فرمایا تاکہ مولویوں کو چاہیے کہ وہ اللہ کی یاد سے غافل نہ ہوں کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کا نام اہل ذکر رکھ دیا ہے لہٰذا وہ  خالی علم پر ناز نہ کریں۔
اب حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کے الفاظ نقل کرتا ہوں، فرماتے ہیں کہ علماء کو چاہیے کہ محض پڑھنے پڑھانے پر ناز نہ کریں،محض پڑھنے پڑھانے پر قناعت نہ کریں بلکہ کسی اللہ والے کے پاس جائیں اور اس سے اللہ کی محبت کا پیٹرول بھی حاصل کریں۔ دیکھو! میرے شیخ فرماتے تھے کہ اگر کوئی شخص عالم نہیں ہے تو وہ صاحبِ نور بن سکتا ہے کیوں کہ  اللہ کا ذکر کررہا ہے، سلوک طے کررہا ہے، اللہ اللہ کررہا ہے تو ایک دن وہ بھی ولی اللہ ہوجائے گا اور صاحبِ نور بن جائے گا، لیکن جب کوئی عالم اللہ اللہ کرتا ہے، سلوک طے کرتا ہے، کسی      اللہ والے کی غلامی اختیار کرتا ہے اور اس کی جوتیاں اُٹھاتا ہے۔ تو میرے شیخ فرماتے تھے کہ اللہ اللہ کرنے کی برکت سے غیر عالم عابد تو صاحبِ نور بن جاتا ہے لیکن عالم جب عابد اور صوفی
_____________________________________________
4؎   روح المعانی:150/14،النحل(43)،داراحیاءالتراث،بیروت 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 زبانِ دردِ دل کے بیان کی تاثیر 7 1
3 کابر کا ایذاء خلق سے بچنے کا اہتمام 8 1
4 اصلاحِ اخلاق کے لیے صحبت ِ اہل اللہ کی ضرورت 9 1
5 صحبت کن لوگوں کی اختیار کرنی چاہیے؟ 12 1
6 بڑے بوڑھوں کو حقیر نہ سمجھیں 12 1
7 قلوبِ اہلِ دل سے فیض منتقل ہونے کی ایک عمدہ مثال 14 1
8 ایمان کیسے تازہ کریں؟ 14 1
9 قیامت کے دن چہرہ روشن ہونے کا وظیفہ 16 1
10 ساتوں آسمان سے بہتر وظیفہ 16 1
11 اہل اللہ کے عظیم الشان مجاہدات 17 1
12 خدّام دین کے لیے ذکر کی اہمیت 19 1
13 ذکر کرتے وقت کیا مراقبہ کریں؟ 21 1
14 ذکر کرنے کا بہترین طریقہ 24 1
15 نیم پیر خطرۂ حیات 26 1
16 لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا طریقہ 26 1
17 اَللہ اَللہ کے ذکر کا طریقہ 26 1
18 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنے پر مغفرت کی بشارت 27 1
19 ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنےکا آسان طریقہ 28 1
20 اَللہ اَللہ اور لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے ذکر کا قرآن پاک سے ثبوت 29 1
21 اہل اللہ کی وجد آفرین دعائیں 30 1
22 پیش لفظ 6 1
Flag Counter