Deobandi Books

عاشقان حق کی خصوصیات

ہم نوٹ :

34 - 34
اس وعظ کا تعارف
اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا فرمانے کے بعد بے یار و مددگار نہیں چھوڑ دیا۔ اس کی رہنمائی کے لیے انبیاء کرام اور ان کے نائبین کا سلسلہ جاری فرمایا۔ انہوں نے کتابوں کے علاوہ دین کو عملی زندگی میں بھی نافذ کیا۔ ان ہی اہل محبت کی صحبتوں کی برکت سے انسان انسان بنا۔ اس لیے اصل دین حاصل کرنے کے لیے ان کی صحبت اختیار کرنا لازمی ہے۔ آج اسلام اپنی اصلی شکل و صورت میں اِنہیں عاشقان خدا کی صحبتوں کی برکت سے محفوظ ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’عاشقان حق کی خصوصیات‘‘ میں ارشاد فرمایا ہے کہ کسی اللہ والے سے تعلق اس لیے قائم کیا جائے تاکہ ان سے اﷲ کی محبت، اﷲ کا خوف اور تقویٰ سیکھیں۔ تقویٰ پر استقامت بھی ان ہی عاشقان حق کی صحبتوں سے حاصل ہوتی ہے ورنہ برسوں کا تقویٰ لمحوں میں ٹوٹ جاتا ہے۔
Flag Counter