Deobandi Books

عاشقان حق کی خصوصیات

ہم نوٹ :

18 - 34
میں نے اس شہر میں تقریر کی تو میں نے کہا کہ اس شہر کے نام کا قافیہ اول فول سے ملتا ہے لہٰذا یاد رکھنا! غصّے میں کبھی اول فول مت بکنا۔
کینہ کا علاج
جب غصّہ آئے، اس کو پی جاؤ، اپنے منہ کو بند رکھو۔ آگے فرمایا:
وَ الۡعَافِیۡنَ عَنِ النَّاسِ 
یعنی غصّے کو ضبط کرنے کے نتیجے میں دل میں اس شخص کے خلاف کینہ بھی نہ آئے ورنہ یہ ہوگا کہ غصّہ برداشت کرنے کے نتیجے میں دل پر بوجھ رہے گا، کینہ رہے گا اور اﷲ تعالیٰ کو یہ پسند نہیں ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان سے کینہ رکھے، لہٰذا جس پر غصّہ آیا ہے اس کو بتا دو کہ ہم نے تمہیں معاف کر دیا ہے۔
اس کے بعد فرمایا وَ اللہُ یُحِبُّ الۡمُحۡسِنِیۡنَ6؎ جس پر غصّہ آ یا ہے اس کے ساتھ احسان بھی کرو۔ اس سے کینہ اور نکل جائے گا۔ جب اس کے سا تھ احسان کرو گے اور اس کو ہدیہ دو گے تو طبعی گرانی بھی چلی جائے گی۔
کافروں سے زنا حرام ہونے کی وجہ
وَ الَّذِیۡنَ  اِذَا فَعَلُوۡا فَاحِشَۃً اَوۡ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ ذَکَرُوا  اللہَ  فَاسۡتَغۡفَرُوۡا لِذُنُوۡبِہِمۡ ۪ وَ مَنۡ یَّغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ اِلَّا اللہُ7؎
یعنی جو لوگ اﷲ کی مخلو ق کے ساتھ بد فعلیاں، بداعمالیاں، بداقوالیاں، بدتمیزیاں اور گستاخیاں کرتے ہیں تو وہ اﷲ تعالیٰ کے غیظ و غضب کو للکارتے ہیں جیسے کوئی شخص کسی کی اولاد کے ساتھ بدفعلی کرے تو اس کے ابا کا دل چاہتا ہے کہ میں اس کو کچا چبا لوں۔ اسی طرح مخلوق
_____________________________________________
6؎    اٰل عمرٰن:134اٰل عمرٰن:135
Flag Counter