ربّ العالمین کی اہل و عیال ہے، اسی لیے بدنگاہی حرام کی گئی ہے کہ تم اﷲ کی مخلوق کے ساتھ بُرائی کا خیال بھی مت لاؤ کیوں کہ وہ اﷲ کے اہل و عیال ہیں۔ اگر وہ کافر بھی ہیں تو ہمارے ساتھ کفر کرتے ہیں، تمہارے ساتھ تو کفر نہیں کرتے، اس لیے تم کسی کافر کے ساتھ بھی زِنا نہیں کرسکتے، بدفعلی نہیں کرسکتے، اس وجہ سے بھی کہ یہ اولادِ آدم علیہ السلام ہیں، پیغمبر زادے ہیں اور پیغمبر ز ادوں کے ساتھ یہ نالا ئقی کیسے جائز ہو گی؟ اپنے مرشد کی اولاد کا تو بڑا احترام کرتے ہو تو کیا پیغمبر کی اولاد مرشد کی اولاد سے افضل نہیں ہے؟
ایک دیہا ت میں ایک بچہ ڈوب رہا تھا ۔ وہ زور سے چلّایا کہ جلدی کرو، پیغمبر کا بیٹا ڈوب رہا ہے۔ اب سب کسان جو ہل چلا رہے تھے ہل چھوڑ کر دوڑے اور اس کو پانی سے نکال لیا۔ ایک کسان نے پوچھا کہ تم تو کلّو خان کے بیٹے ہو ، تمہار ے ابا کو تو میں بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں، تم پیغمبر کے بیٹے کب سے بن گئے؟ بچے نے کہا کہ کیا تم قرآنِ کریم میں نہیں پڑھتے؟ اس میں اﷲ تعالیٰ انسان کویَا بَنِیْۤ اٰدَمَ اے آدم کے بیٹے کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، کیا میں آدم کا بیٹا نہیں ہوں؟ اور کیا آدم نبی نہیں تھے؟ اس لیے میں بھی نبی کا بیٹا ہوں۔ بہرحال اگر آپ یہ مراقبہ کریں کہ سب انسان آدم کی اولاد ہیں، پیغمبر زادے ہیں تو کسی انسان کے ساتھ بُرا سلوک نہیں کریں گے۔ ان کے کفر اور سرکشی پر اﷲ تعالیٰ ان سے مواخذہ کریں گے بندوں کو ان کے ساتھ بدفعلی کا حق نہیں ہے۔
مدارات اور موالات میں فرق
کافر کے ساتھ مدا رات کریں اور مومن کے ساتھ موالات کریں۔ مدارات ظاہری اسباب اختیار کر نے کو کہتے ہیں یعنی ظاہری طور پر تو اس سے اچھا سلوک کریں گے لیکن دل میں محبت نہیں رکھیں گے۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے مدارات کے بارے میں فرمایابُعِثْتُ بِمُدَارَاۃِ النَّاسِ8؎یعنی میں مداراتِ انسانیت کے لیے بھیجا گیا ہوں۔ چناں چہ ایک قبیلے کا سردار آپ صلی اﷲ علیہ وسلم سے ملاقات کے لیے آیا تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس کے
_____________________________________________
8؎ شعب الایمان للبیھقی:35/11(8117)،مکتبۃ الرشد