Deobandi Books

عاشقان حق کی خصوصیات

ہم نوٹ :

12 - 34
اہل اﷲ کی مجالس کے آداب
اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جو لوگ دعوت الی اﷲ کا کام کر رہے ہیں، ملفوظ نو ٹ کررہے ہیں، تقریر سن رہے ہیں (حضرت والا کے بعض متعلقین نظر نیچی کر کے تقریر سن رہے تھے،ان سے خطاب کر کے فرمایا) شتر مرغ کی طرح سر مت جھکاؤ، جہاں سر جھکانا چاہیے وہاں جھکاؤ۔ کچھ موا قع ایسے ہیں جہاں سر جھکا نا فرض ہے، لیکن شیخ کے سامنے سر مت جھکاؤ۔للچائی ہوئی نظر سے دیکھتے ہوئے غور سے بات سنتے رہو   ؎ 
مے  کشو  یہ تو  مے کشی   رندی  ہے   مے کشی   نہیں
آنکھوں سے تم نے پی نہیں  آنکھوں کی تم نے پی نہیں
آنکھوں سے پینا سیکھو، آنکھوں کی پینا سیکھو۔ جب کوئی میرے شیخ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم کے سامنے بیٹھ کر اِدھر اُدھر دیکھتا ہے تو حضرت یہ شعر پڑھتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اندر سے بہت زیادہ چشتی ہیں۔ عشق کی آگ بھری ہو ئی ہے مگر انتظا ما ً ظاہر نہیں کرتے کیوں کہ حضرت والا کئی سو مدر سوں کے منتظم ہیں۔ اس لیے انتظام کی شان کو غالب رکھتے ہیں ۔
حضرت والا ہردوئی کی انتظامی شان
ایک مر تبہ میرے شیخِ ثانی حضرت والا ہردوئی مولانا شاہ ابرار الحق صاحب          دامت برکاتہم کے ہم سبق اور بے تکلف دو ست کو حضرت والا نے اپنے مدرسے میں مدرس بنایا، انہوں نے حسبِ معمول حضرت والا سے بے تکلف طالب علمانہ گفتگو شروع کر دی، جیسے سہارنپور میں حضرت والا سے طالبِ علمی کے زمانے میں گفتگو کیا کرتے تھے۔ حضرت والا نے ان سے فرمایا کہ اس وقت آپ جو بے تکلفی کی گفتگو کر رہے ہیں تو دیکھیے ! آپ اس وقت سہارنپور کے طالب علم نہیں ہیں بلکہ میرے ملازم ہیں اور میں آپ کا ناظم ہوں، آیندہ سے اس بے تکلفی سے بات مت کیجیے گا ورنہ انتظام مشکل ہو جائے گا اور دوسرے ملازموں کا بھی دماغ خراب ہوجائے گا۔ 
Flag Counter