Deobandi Books

عاشقان حق کی خصوصیات

ہم نوٹ :

10 - 34
سب سے حسین کام دعوت الی اﷲ ہے
دنیا میں سب سے بڑا کام اﷲ کے بندوں کو اﷲ کی طرف دعوت دینا ہے۔ دنیا میں اس سے زیادہ حسین کام کوئی نہیں ہے۔ کوئی شخص جاپان اور جرمن سے بزنس کرکے کرو ڑوں رو پے کما رہا ہے اور کوئی میزا ئل بنا رہا ہے۔ دنیا میں جتنے ہنر ہیں ان سب کو ایک ترا زو میں رکھ دو او ر دوسر ی طرف ایک بندہ جو دو سر ے بندوں کو اﷲ کی طرف بلا رہا ہے اس کا عمل رکھ دو تو اس کا عمل سب سے بڑھ جائے گا۔ اس کا کلام تمام لوگوں کے کلاموں سے احسن ہے، کیوں کہ خود اﷲ تعالیٰ نے فرماد یا :
وَ مَنۡ اَحۡسَنُ  قَوۡلًا  مِّمَّنۡ دَعَاۤ  اِلَی اللہِ 3؎
یعنی اس کے کلام سے بہتر کس کا کلام ہو گا جو اﷲ تعالیٰ کی طرف بلا رہا ہے۔ لفظ احسن اسمِ تفضیل ہے یعنی اس کا کلام تمام کلاموں سے زیادہ حسین ہو گا۔
یہی معاملہ اﷲ تعالیٰ کی محبت کا ہے کہ اﷲ تعالیٰ سے محبت تمام محبتوں سے زیادہ اشد ہونی چاہیے۔ اس سے معلوم ہوا کہ شدید محبت دوسروں کے ساتھ جائز ہے۔ لیکن اشد محبت جائز نہیں ۔ جیسے بیوی بچوں کی محبت، مکان کی محبت، تجار ت کی محبت شدیدہو، شیخ کی محبت بھی شدید ہو لیکن اﷲتعالیٰ کی محبت اشد ہو لہٰذا اگر کوئی شیخ اﷲ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف کوئی بات کررہا ہے تو اس کی توجہ نہایت ادب سے اس جانب کرا دیں کہ آ پ اس بات سے رجوع کریں ورنہ میں آپ سے رجو ع کرتاہوں۔ شیخ کی محبت اﷲ تعالیٰ کی محبت سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ شیخ سے محبت بھی تو اﷲ ہی کے لیے ہوتی ہے۔ شیخ سے اﷲ کی محبت حاصل کرنے کے طریقے پو چھو    ؎ 
کس  طرح  فریاد  کرتے   ہیں   بتا دو   قاعدہ
اے اسیرانِ قفس  میں  نو گرفتاروں میں  ہوں
Flag Counter